Inquilab Logo

رانی مکھرجی نے تینوں خان صاحبان کے ساتھ عمدہ فلمیں کی ہیں

Updated: March 22, 2024, 9:26 AM IST | Agency | Mumbai

معروف بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی۴۶؍ سال کی ہو گئیں۔ رانی مکھرجی کی پیدائش۲۱؍ مارچ ۱۹۷۸ء کوم مبئی میں ہوئی۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۹۷ء میں ریلیزہ ونے والی فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘سےکیا۔

Rani Mukerji. Photo: INN
رانی مکھرجی۔ تصویر : آئی این این

معروف بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی۴۶؍ سال کی ہو گئیں۔ رانی مکھرجی کی پیدائش۲۱؍ مارچ ۱۹۷۸ء کوم مبئی میں ہوئی۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۹۷ء میں ریلیزہ ونے والی فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘سےکیا۔ اگرچہ یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ثابت ہوئی، لیکن رانی اپنے سنجیدہ کردارسے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانےمیں کامیاب ہوگئیں۔ ۱۹۹۸ء رانی کےکریئر کیلئےایک اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال انہیں عامر خان کے ساتھ غلام اور شاہ رخ خان کے ساتھ کچھ کچھ ہوتا ہےمیں کام کرنے کا موقع ملا۔ دونوں فلمیں ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ رانی مکھرجی کو کچھ کچھ ہوتا ہے کیلئےبہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ نوازاگیا۔ ۱۹۹۹ءتا۲۰۰۲ءرانی مکھرجی کے کرئیر کیلئے اچھے ثابت نہیں ہوئے۔ اس دوران رانی مکھرجی کی ہیلو برادر، بادل، ہر دل جو پیار کرے گا، حد کر دی آپ نے، بچھو، کہیں پیار نہ ہو جائے، چوری چوری چپکے چپکے، بس اتنا ساخواب ہے، پیار دیوانہ ہوتا اورمجھ سے دوستی کروگےفلمیں ریلیز ہوئیں لیکن ٹکٹ کھڑکی پر یہ فلمیں متوقع کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ ۲۰۰۲ءمیں یش راج بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ساتھیا رانی مکھرجی کے کرئیر کی ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں ویویک اوبرائے کے ساتھ رانی کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ رانی کو ایک بار پھرکنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ۲۰۰۳ءمیں ریلیز ہونے والی فلم چلتے چلتے میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم بھی سپرہٹ ثابت ہوئی۔ ۲۰۰۴ءرانی کے کرئیرکے لیے ایک اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال ان کی یووا، ہم تم اور ویر زارا جیسی فلمیں ریلیزہوئیں۔ ان تمام فلموں میں، رانی نے اپنی کثیر جہتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے ادا کردہ کرداروں کے ذریعے ناظرین کو مسحور کر دیا۔ ۲۰۰۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلیک‘ کاشمار رانی مکھرجی کے کریئرکی اہم ترین فلموں میں ہوتا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رانی مکھرجی کو صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ رانی نے اپنی ٹھوس اداکاری سےنہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کے بھی دل جیت لئے۔ 
 ۲۰۰۵ءمیں ریلیز ہونے والی فلم بنٹی اور ببلی رانی مکھرجی کے کریئر کی ایک اور سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ یش راج بینر تلےبننے والی اس فلم کے ذریعے رانی مکھرجی اور ابھیشیک بچن کی جوڑی نے اپنے کارناموں سے ناظرین کو خوب ہنسایا۔ ۲۰۰۶ءمیں رانی مکھرجی کو ایک بار پھر امیتابھ بچن کے ساتھ فلم بابل میں کام کرنے کا موقع ملا۔ گو کہ روی چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی لیکن رانی کی اداکاری کو ناظرین نے ضرور پسندکیا۔ اسی سال رانی کی کرن جوہر کی ہدایت کردہ فلم کل ہو نا ہو ریلیز ہوئی جو ٹکٹ کھڑکی پرہٹ ثابت ہوئی۔ ۲۰۰۷ء سے ۲۰۱۰ء تک کا وقت ایک بار پھر رانی مکھرجی کے کرئیرکیلئےبرا وقت ثابت ہواجب تارا رم پم، لاگا چنری میں داغ، تھوڑا پیار تھوڑا جادو، ساوریہ، لک بائی چانس، دل بولے ہڑپا ریلیز ہوئیں۔ 
رانی کو مختلف کیٹیگریز میں ۷؍ بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ وہ ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے تینوں خان  عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان، بوبی دیول اور ابھیشیک بچن کے ساتھ رانی مکھرجی کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK