• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رانی مکھرجی : یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ فلم ’’بلیک‘‘ کو اتنا پیار مل رہا ہے

Updated: February 06, 2024, 5:40 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

رانی مکھرجی او ٹی ٹی پر اپنی مشہور فلم ’’بلیک‘‘ کی ریلیز کے بعد مداحوں سے ملنے والی محبت سے مغلوب۔

Rani Mukerji. Photo: INN
رانی مکھرجی۔ تصویر : آئی این این

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’’بلیک ‘‘میں رانی مکھرجی اور امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم نے حال ہی میں اپنے ۱۹؍ سال مکمل پورے کئے جس کا جشن منانے کے لئے فلمسازوںنے اس فلم کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا۔ او ٹی ٹی ریلیز کے بعد ہی سے رانی مکھرجی کو دنیا بھر سے مداحوں کے پیغام موصول ہورہے ہیں۔ 
رانی مکھرجی نے کہا کہ ’’یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ ’’بلیک‘‘ کو ۱۹؍ سال  بعد بھی اوٹی ٹی ریلیز پر مداحوں سے اتنا پیار مل رہا ہے۔ یہ فلم میری فلموگرافی میں بہت خاص جگہ رکھتی ہے۔ عظیم اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا اور میرے پسندیدہ فلم ساز کی ہدایت کاری کا تجربہ ایک ایسی چیز ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ فلم نیٹ فلکس پر آگئی ہے اور وہ سبھی جو ۱۹؍ سال پہلے فلم ریلیز ہونے پر سنیما گھروں میں ’’بلیک‘‘ کا جادو دیکھنے سے رہ گئے تھے وہ اپنی اسکرین پر اسے دیکھ پائیں گے۔ اپنے کام کو مداحوں تک پہنچتے دیکھنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے۔‘‘ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK