Inquilab Logo Happiest Places to Work

روپیہ ۳۹؍ پیسے کم ہو کر۲۱ء۹۲؍ فی ڈالر کی ریکارڈ نچلی سطح پر بند

Updated: March 09, 2026, 9:58 PM IST | Mumbai

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں ۱۰؍ فیصد سے زیادہ اضافے کے باعث پیر کو روپے پر شدید دباؤ دیکھا گیا اور یہ۳۹؍ پیسے کم ہو کر۲۱ء۹۲؍ روپے فی ڈالر کی ریکارڈ نچلی سطح پر بند ہوا۔

Rupee Down.Photo;INN
روپیہ میں گراوٹ۔ تصویر:آئی این این

 عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں ۱۰؍ فیصد سے زیادہ اضافے کے باعث پیر کو روپے پر شدید دباؤ دیکھا گیا اور یہ۳۹؍ پیسے کم ہو کر۲۱ء۹۲؍ روپے فی ڈالر کی ریکارڈ نچلی سطح پر بند ہوا۔گزشتہ تجارتی دن انڈین کرنسی۵۰ء۱۷؍ پیسے کم ہو کر ۸۲ء۹۱؍ روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ پیر کو شروع سے ہی روپے پر دباؤ برقرار رہا۔ یہ  ۵۰ء۴۰؍پیسے کی کمی کے ساتھ ۲۲۵۰ء۹۲؍  روپے فی ڈالر پر کھلا اور ایک وقت میں کم ہو کر۳۵ء۹۲؍  روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔بعد میں ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے کمرشیل بینکوں کے ذریعے ڈالر فروخت کیے جانے کے باعث روپیہ کچھ مضبوط ہو کر۱۵ء۹۲؍ روپے فی ڈالر تک آ گیا۔
 متھوٹ فن کارپ کی چیف اکانومسٹ اپوروا جاوڑیکر نے کہا کہ روپے پر مضبوط ڈالر، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ملک میں افراطِ زر بڑھنے کے خدشات کا تین گنا دباؤ ہے۔ ان کے مطابق ریزرو بینک قلیل مدت میں روپے کو سہارا دیتا رہے گا لیکن اگر خام تیل کی قیمتیں طویل عرصے تک بلند رہیں یا سرمایہ کی آمد سست رہی تو مرکزی بینک زیادہ مدد نہیں کر سکے گا۔
 عالمی بازار میں آج خام تیل کی قیمت میں ۱۰؍ فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر بڑی عالمی کرنسیز کے مقابلے میں ڈالر انڈیکس کی مضبوطی اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے ہندوستانی سرمایہ بازار سے سرمایہ نکالنے کے باعث بھی روپے پر دباؤ برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھئے:وجے تریشا کےمعاشقے کی افواہوں پر وکرم بھٹ کا رد عمل

ریزرو بینک نے اوپن مارکیٹ سے ۵۰؍ ہزار کروڑ روپے کی سرکاری سیکورٹیز خرید لیں
 ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکاری نظام میں نقدی کی دستیابی بڑھانے کے مقصد سے پیر کے روز اوپن مارکیٹ سے ۵۰؍ ہزار کروڑ روپے کی سرکاری سیکورٹیز خریدی ہیں۔ مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ سے دو قسطوں میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرکاری سیکورٹیز خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت پہلی قسط کی خریداری آج کی گئی ہے جبکہ دوسری قسط کی خریداری ۱۳؍مارچ کو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:لیورپول اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ایکس سے گروک اے آئی کے خلاف شکایت

آج خریدی گئی سرکاری سیکورٹیز میں چار سال، پانچ سال، سات سال، آٹھ سال، نو سال، ۱۳؍ سال اور ۲۷؍ سال کی مدت والی سیکورٹیز شامل ہیں۔ ان پر۰۱ء۶؍  فیصد سے ۳۰ء۷؍ فیصد تک کی شرح سے سود ادا کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK