Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ ’’شکتی مان‘‘ پر کام کررہے ہیں نہ اس سے وابستہ ہیں: ٹیم

Updated: May 30, 2025, 6:42 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ کی ٹیم نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ ’’شکتی مان‘‘ پر کام کررہے ہیں۔ البتہ ٹیم نے کہا کہ وہ آدتیہ دھر کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد فرحان اختر کی ’’ڈان ۳‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

Ranveer Singh (left) Mukesh Khanna (right) Photo: INN
رنویر سنگھ (بائیں) مکیش کھنہ (دائیں ) تصویر: آئی این این

رنویر سنگھ اور شکتی مان پروجیکٹ کے درمیان صورتحال ہنگامہ خیز ہوتی جارہی ہے۔ رنویر سنگھ مبینہ طور پر ’’شکتی مان‘‘ پر ایک سیریز تیار کر رہے تھے، لیکن ان کی ٹیم نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ فلم فیئر کی ایک رپورٹ میں پہلے کہا گیا تھا کہ ’’رنویر نے ’’شکتی مان‘‘ بنانے کے حقوق خریدے ہیں۔ اس پر ایک سیریز بنائی جارہی ہے۔ آیا رنویر ’’شکتی مان‘‘ کا کردار ادا کریں گے یا نہیں، یہ ایک سوال ہے۔‘‘ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس کی رنویر سنگھ کی ٹیم نے نفی کر دی ہے۔ ٹیم نے رنویر سنگھ کی اگلی فلم آدتیہ دھر اور فرحان اختر کی ’’ڈان ۳‘‘  کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کی ہے۔ رنویر سنگھ کی ٹیم نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’’رنویر سنگھ کے ایک نئے سپر ہیرو (شکتی مان) پروجیکٹ کو تیار کرنے کے حقوق حاصل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ پروڈیوسر اس وقت آدتیہ دھر کی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کے بعد، ’’ڈان ۳‘‘ شروع کریں گے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: راج مہتا اور کرن جوہر کی اگلی فلم "لگ جا گلے" میں ٹائیگر شروف اور جھانوی کپور نظر آئیں گے

واضح رہے کہ ’’شکتی مان‘‘ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی پہلی ہندوستانی سپر ہیرو سیریز تھی۔ سپر ہیرو کا کردار مکیش کھنہ نے ادا کیا تھا اور اس نے اپنی توانائی زندگی کے پانچ عناصر – زمین، پانی، ہوا، آگ اور آسمان سے حاصل کی تھی۔ مکیش کھنہ کا دعویٰ ہے کہ یش راج نے اس کے حقوق حاصل کرنے کیلئے ان سے رابطہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK