بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ہدایت کار جئے مہتا کے ساتھ اپنی نئی فلم کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ اس بار رنویر بالکل نئے اوتار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کا ٹائٹل بھی سامنے آ گیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 01, 2025, 10:08 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ہدایت کار جئے مہتا کے ساتھ اپنی نئی فلم کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ اس بار رنویر بالکل نئے اوتار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کا ٹائٹل بھی سامنے آ گیا ہے۔
معروف بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی فلموں کے تعلق سے خبروں میں ہیں۔ رنویر سنگھ ایک کے بعد ایک فلم کے ساتھ بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔ رنویر سنگھ کی آنے والی فلموں کے حوالے سے مسلسل اپ ڈیٹس آ رہی ہیں۔ اس سب کے درمیان رنویر سنگھ کا نام ایک اور فلم سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس خبر نے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔ اس بار رنویر سنگھ بالکل الگ اوتار میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے:وائی آر ایف فلم انڈسٹری میں کریئر بنانے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے
رنویر سنگھ نئے اوتار میں نظر آئیں گے
رنویر سنگھ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس کی وجہ رنویر سنگھ کی آنے والی فلم ہے۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے ہدایتکار جئے مہتا کے ساتھ مل کر ایک زومبی تھرلر فلم میں اداکاری کے لئے ہامی بھری ہے جو ایک پوسٹ اپوکیلیپٹک دنیا میں سیٹ ہے۔ ان کی اگلی فلم کا عارضی عنوان ’پرلے‘ ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رنویر سنگھ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد سے کافی پرجوش ہیں۔ وہ ڈان۳؍ مکمل ہونے کے بعد۲۰۲۶ء میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ اس فلم سے رنویر سنگھ کا نام جڑنے پر مداحوں کی خوشی دیدنی تھی۔ تاہم نہ رنویر سنگھ اور نہ ہی جئے مہتا نے ابھی تک فلم کے بارے میں کوئی باضابطہ تفصیلات جاری کی ہیں۔
ان فلموں میں رنویر سنگھ نظر آئیں گے
اداکار رنویر سنگھ پرلے کے علاوہ کئی دیگر فلموں کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ رنویر سنگھ کی آنے والی فلموں میں ڈان ۳ ؍ اور دھورندھر جیسی فلمیں شامل ہیں۔