• Tue, 20 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رشمیکا مندانا نے انکشاف کیا کہ ’’سکندر‘‘ کی اسکرپٹ بدلی گئی تھی

Updated: January 20, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai

رشمیکا مندانا نے حال ہی میں یہ بیان دیا کہ کیوں سکندر‘‘ ناظرین کو متاثر نہیں کر سکی۔ تلگو صحافی ’’پریما‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی اسکرپٹ تازہ اور منفرد لگتی تھی، فلم بننے کے دوران حتمی نتیجہ بدل گیا۔

Rashmika.Photo:INN
رشمیکا۔ تصویر:آئی این این

گزشتہ سال کی سب سے مایوس کن ریلیزیز میں سے ایک اے آر مروگادوسس کی ایکشن تھرلر ’’سکندر‘‘ تھی، جس میں سلمان خان اور رشمیکا  مندانا مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ اگرچہ یہ فلم سلمان خان کی روایتی عید ریلیز ونڈو میں آئی اور ساجد ناڈیاڈوالا کی  ناڈیاڈوالا گرینڈ سنز اینٹرٹینمنٹ  کی جانب سے شاندار انداز میں پیش کی گئی، مگر یہ توقعات پر پورا نہ اتری۔ گھریلو باکس آفس پرفلم ’’سکندر‘‘ کو رفتار پکڑنے میں دشواری ہوئی اور یہ صرف ۱۰ء۱۱۰؍کروڑ کی کمائی کر سکی، جبکہ بجٹ۲۰۰؍ کروڑ تھا، جس کی وجہ سے یہ واضح طور پر ایک کمزور پرفارمر ثابت ہوئی۔
 رشمیکا مندانا نے ’’سکندر ‘‘کی اسکرپٹ میں تبدیلی کا انکشاف کیا 
رشمیکا مندانا نے حال ہی میں یہ بیان دیا کہ کیوں  سکندر‘‘ ناظرین کو متاثر نہیں کر سکی۔ تلگو صحافی ’’پریما‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابتدائی اسکرپٹ تازہ اور منفرد لگتی تھی، فلم بننے کے دوران حتمی نتیجہ بدل گیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’بعد میں جو ہوا وہ بالکل مختلف تھا، لیکن جب میں نے اسکرپٹ سنی تو واقعی یہ کافی مختلف تھی۔ لیکن یہ عام بات ہے کہ فلموں میں ایسا ہوتا ہے۔ جب آپ کچھ سنتے ہیں، تو یہ ایک کہانی ہوتی ہے جو آپ نے سنی ہے۔ لیکن فلم بنانے کے دوران چیزیں بدل جاتی ہیں، کرداروں کی پرفارمنس، ایڈیٹس، اور ریلیز کے وقت کے مطابق ، یہ بہت عام ہے۔ تو، ایسا ہی سکندر کے ساتھ ہوا۔‘‘
فلم میں رشمیکا  سلمان خان کی بیوی کا  کردار   ادا کرتی ہیں، لیکن وہ پہلے نصف میں ہی مار دی جاتی ہیں، جس کے بعد کہانی سلمان کے انتقام کے سفر پر مرکوز ہو جاتی ہے، جس کا مرکزی مخالف ستیہ راج  نے ادا کیا۔ سلمان نے پچھلے سال یہ بھی کہا تھا کہ انہیں پروجیکٹ لینے پر افسوس نہیں  اور یہ کہتے ہوئے کہ ’’پلاٹ اچھا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:یہ تخلیقی دیوالیہ پن ہے: جاوید اختر نے فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کے گانے دوبارہ کیوں نہیں لکھے

سلمان-مروگادوسس میں الزام تراشی 
 فلم ’’سکندر‘‘ کی ناکامی کے بعد، سلمان خان اور   مروگادوسس نے ایک دوسرے پر فلم کی ناکامی کا الزام لگایا۔ مروگادوسس نے کہا کہ ’’ جب آپ کسی غیر معروف زبان اور جگہ میں فلم بناتے ہیں  تو لگتا ہے کہ آپ معذور ہیں۔ ایسا ہے جیسے آپ کے ہاتھ  میں کچھ  نہیں ہے۔ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ہماری طاقت اس بات پر منحصر ہے کہ ہم کہاں اور کس ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ستارے کے ساتھ شوٹنگ کرنا آسان نہیں ہے۔ یہاں تک کہ دن کے سین بھی ہمیں رات میں شوٹ کرنے پڑتے ہیں کیونکہ وہ سیٹ پر صرف ۸؍ بجے شام آتے ہیں۔ ہم صبح سویرے سے شوٹنگ کے عادی ہیں، مگر وہاں چیزیں  الگ ہوتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: ہندوستان نہ جانے کے فیصلے پر بنگلہ دیش قائم

رپورٹس کے مطابق، سلمان خان مروگادوسس کے بیانات سے خوش نہیں تھے اور پچھلے سال بگ باس میں اس معاملے پر عوامی طور پر بات کی۔ اداکار نے وضاحت کی کہ ان کی دیر سے آمد سیٹ پر ایک ٹوٹے ہوئے پسلی کے علاج کے دوران ایکشن سینز کرتے ہوئے ہوئی تھی۔ انہوں نے وقت کی پابندی کے حوالے سے بھی بات کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK