Inquilab Logo Happiest Places to Work

رشمیکا مندانا نے پرفیوم کے برانڈ ’’ڈیئر ڈائری‘‘ کی بنیاد ڈالی

Updated: July 21, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai

اداکارہ رشمیکا مندانا نے خوشبوؤں کے برانڈ ’’ڈیئر ڈائری‘‘ کی بنیاد ڈالی ہے۔پرفیوم کی ۱۰؍ ایم ایل کی بوتل ۵۹۹؍ جبکہ ۱۰۰؍ ایم ایل کی بوتل ۲؍ ہزار ۵۹۹؍ روپے کی ہے۔

Rashmika Mandanna Photo: INN
رشمیکا مندانا۔ تصویر: آئی این این

رشمیکامندانا اپنے خوشبوؤں کے برانڈ ’’ ڈیئر ڈائری‘‘سے بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر کے سیکٹر میں داخل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے ’’ڈیئر ڈائری‘‘کی بنیاد کے ذریعے بیوٹی انٹرپرینیور کے طور پر اپنے کریئر کی شروعات کی ہے۔ 

 

’’ڈیر ڈائری‘‘ کی بنیاد ڈالنے کا خیال
یہ برانڈ، جو رشمیکا مندانا کے جاری کئے گئے ڈجیٹل ویڈیو سیریز سے ماخوذ ہے، اداکارہ کی زندگی کے ایک منفرد باب سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ہے۔’’ڈیئر ڈائری‘‘ کی بانی نے کہا کہ ’’میرے لئے خوشبو ایک یاد ہے۔ مجھے زیادہ تر چیزیں یاد نہیں رہتی ہیںاور یہ صرف منتخب کردہ یادیں بھی ہوسکتی ہیں۔ مگر خوشبوئیں ان خاص لمحوں کوواپس لاتی ہیں جنہیں ہم بھلا چکے ہوتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ ڈیئر ڈائری کے ذریعے ہر کوئی اپنی کہانی کو اپنے ساتھ رکھے ۔‘‘’’ڈیئر ڈائری‘‘ کے ابتدائی کلیکشن میں ’’نیشنل کرش‘‘، ’’ارریپلیس ایبل ‘‘اور ’’کانٹراوورشیل‘‘ شامل ہیں ۔رشمیکا مندانا کے برانڈ نےآگے بڑھنے کیلئے پی سی اے کمپنیز کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو ایک گلوبل برانڈ فرم ہے اور جس نے متعدد بیوٹی اور ویل نیس کے وینچرز کے ساتھ کام کیا ہے۔ پی سی اے پروڈکٹ کی تیاری، عالمی تقسیم اور مارکیٹنگ میں کسی بھی برانڈ کا تعاون کرتا ہے۔

 

فلیور اور قیمت
’’ڈیئر ڈائری‘‘ میں گلابی کنول، جاسمین، شوگر کین، لیچی اور پیشن فروٹ جیسے اجزاء شامل ہیں جنہیں مقامیذرائع سے حاصل کیا گیا ہے اور جو ہندوستان کی وسیع ثقافت کی نشاندہی کرتا ہے۔ فی الحال ڈیئر ڈائری کے پروڈکٹس کمپنی کی ذاتی ویب سائٹس پر موجود ہیں جہاں خوشبوؤں کی مصنوعات کی ۱۰؍ ایم ایل کی بوتلیں ۵۹۹؍ جبکہ ۱۰۰؍ ایم ایل کی بوتلیں ۲؍ہزار ۵۹۹؍ روپے کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK