راج ٹھاکرے کی سیاسی پارٹی ایم این ایس کے ایک لیڈر نے کپل شرما کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے شو میں ممبئی میں بمبئی یا بامبے نہ کہیں ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: September 11, 2025, 8:14 PM IST | Mumbai
راج ٹھاکرے کی سیاسی پارٹی ایم این ایس کے ایک لیڈر نے کپل شرما کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے شو میں ممبئی میں بمبئی یا بامبے نہ کہیں ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔
مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے کپل شرما کو ایک سخت انتباہ بھیجا ہے، جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مقبول شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں ’’ممبئی‘‘ کے بجائے ’’بمبئی‘‘ یا ’’بامبے‘‘ استعمال نہ کریں۔ جمعرات کو، پارٹی نے کپل سے کہا کہ وہ اپنے شو میں ’’ممبئی‘‘ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور دھمکی دی کہ اگر اس پر عمل نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج شروع کر یں گے۔ ایم این ایس کی فلمی ونگ کی سربراہ امیا کھوپکر نے اے این آئی کو بتایا کہ ’’اس شہر کا نام ممبئی ہے، کپل کے شو میں، ہم نے طویل عرصے سے دیکھا ہے کہ اس شہر کو ہمیشہ بمبئی یا بامبے کہا جاتا ہے، ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں، یہ کوئی اعتراض نہیں، غصہ ہے، اس شہر کا نام ممبئی ہے، اگر آپ دیگر شہروں جیسے چنئی اور کولکاتا کو درست نام سے مخاطب کر سکتے ہیں تو ہمارے شہر کو کیو ںنہیں؟‘‘
#BombaytoMumbai
— Ameya Khopkar (@MNSAmeyaKhopkar) September 11, 2025
बॉम्बेचे मुंबई अधिकृत नामकरण होऊन ३० वर्षे झाली तरी अजूनही बॉलिवूड मधील कपिल शर्मा शो यात सेलिब्रिटी गेस्ट, दिल्लीस्थित राज्यसभा खासदार, शो अँकर आणि अनेक हिंदी चित्रपटात सर्रास बॉम्बे हा उल्लेख होत आहे. १९९५ महाराष्ट्र शासन व १९९६ मध्ये केंद्र शासनाची अधिकृत… pic.twitter.com/KKa7TazDJ0
کپل کو دھمکی دیتے ہوئے ایم این ایس لیڈر نے مزید کہا کہ ’’آپ (کپل) اتنے برسوں سے ممبئی میں کام کر رہے ہیں… ممبئی آپ کی کرم بھومی ہے، ممبئی کے لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں اور آپ کے شو دیکھتے ہیں۔ ممبئی ہمارے دلوں میں ہے، اس شہر کی توہین نہ کریں، ممبئی کے لوگوں کی توہین نہ کریں… میں کپل شرما کو وارننگ دے رہا ہوں۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر یہ غلطی سے ہوا ہے، تو غلطی کو درست کریں… جو بھی آپ کے شو میں آئے، چاہے وہ مشہور شخصیات ہوں یا اینکر، انہیں پہلے بتائیں کہ وہ ممبئی کو بمبئی یا بامبے نہ کہیں، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ایم این ایس سخت احتجاج شروع کرے گی۔‘‘
تاہم، ایم این ایس لیڈر نے یہ بھی واضح کیا کہ کپل شرما سے ان کی درخواست بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی طور پر محرک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم اس مسئلے پر کئی برسوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ الیکشن کو ایک طرف رکھیں، اس شہر کا نام ممبئی ہے۔ آپ کو ممبئی کہنا پڑے گا۔ اور جو لوگ اسے ایسا نہیں کہتے ہیں، انہیں ہمارے غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘ دریں اثنا، امیا کھوپکر نے اپنے ایکس پر کپل شرما کے نیٹ فلکس شو کا ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہما قریشی اور ثاقب سلیم کو ایک کہانی سناتے ہوئے ممبئی کو بمبئی کہتے ہوئے دیکھا گیا۔ کیپشن میں مراٹھی میں لکھا کہ ’’اگرچہ باضابطہ طور پر بمبئی کا نام تبدیل کئے ہوئے ۳۰؍ سال گزر چکے ہیں، بمبئی کی اصطلاح اب بھی بالی ووڈ کے کپل شرما شو کے مشہور مہمانوں، دہلی میں مقیم راجیہ سبھا کے اراکین، شو اینکرز، اور بہت سی ہندی فلموں میں اکثر استعمال ہوتی ہے۔ اسے حکومت نے سرکاری طور پر تسلیم کیا تھا، مہاراشٹر حکومت نے ۱۹۹۵ء اور مرکزی حکومت نے ۱۹۹۶ء میں۔ یہ چنئی، بنگلورو اور کولکاتا سے بھی پہلے ہوا تھا۔ اس لئے ایک عاجزانہ درخواست اور انتباہ جاری کیا جا رہا ہے کہ اس کا احترام کریں اور ممبئی کو ممبئی کہیں۔