مشہور تھیٹر آرٹسٹ رتن تھیئم کا ۷۷؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال پر ساہتیہ اکیڈمی، منی پورکے وزیر اعلیٰ بائرن سنگھ اورآسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرمانے اظہار تعزیت کیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 23, 2025, 4:05 PM IST | Mumbai
مشہور تھیٹر آرٹسٹ رتن تھیئم کا ۷۷؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال پر ساہتیہ اکیڈمی، منی پورکے وزیر اعلیٰ بائرن سنگھ اورآسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرمانے اظہار تعزیت کیا ہے۔
سنگیت ناٹک اکیڈمی یافتہ مشہور تھیٹر آرٹسٹ رتن تھیئم کا ۷۷؍ سال کی عمر میںانتقال ہوگیا ہے۔امپھال کے ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں بدھ کی صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ رتن تھیئم ہندوستانی تھیٹر کے ’’تھیٹر آف روٹس‘‘ تحریک کے بانی تھے جس کی شروعات ۱۹۷۰ء میں ہوئی تھی۔ انہیں پیار سے تھیئم نیمائی کہا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنی تحریروں کےذریعے ہندوستانی تھیٹر کی روایات کا جشن منایا تھا۔ ڈراما نگار اور ہدایتکار ہونے کے علاوہ رتن تھیئم ایک مصور بھی تھے۔
A leading light of the Theatre for Roots movement, Shri Ratan Thiyam dedicated his life to bring indigenous theatre and art practices to the global stage. A Padma awardee , his productions were rich in both talent and messaging.
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) July 23, 2025
He was a brilliant ambassador of the rich culture… pic.twitter.com/9qTOhs2NP6
رتن تھیئم کی موت کے بعد اظہار تعزیت
رتن تھیئم کی موت کے بعد ملک کی معروف شخصیات اورادارے اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔ ساہتیہ اکیڈمیـ: ساہتیہ اکیڈمی نے اپنے ایکس پر لکھا ہے کہ ’’مشہور ڈرامانگار، ہدایتکار، مصںف اور اسکالر کی موت کا سن کر افسوس ہوا۔ رتن تھیئم ’’تھیٹر آف روٹس‘‘ تحریک کے علمبردار اور کورس ریپرٹری تھیٹر کے بانی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ وہ ایک چنندہ ہدایتکاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے قدیم ہندوستانی روایات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اپنے کام سے لوگوں کے دل جیت لئے تھے۔ان کے ڈراموں کو اسٹیج کیا گیا اور پوری دنیا نے انہیں اپنایا۔ انہیں پڑھے لکھے طبقے میں یاد رکھا جائے گا۔‘‘ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرمانے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’’تھیٹر آف روٹس تحریک کی روشنی‘‘ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج ظالم تو تھی ہی اب چور بھی بن گئی ہے، گدھے چوری کررہی ہے!
انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’’سر رتن تھیئم نے مقامی تھیٹر کو منظر عام پر لانے اور عالمی اسٹیج پر فنکاری کی پیشکش کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی۔ پدم ایوارڈ یافتہ رتن ایک باصلاحیت شخص تھے۔ وہ منی پور اور شمالی مشرقی ہندوستان کی وسیع ثقافت کے سفارتکار تھے جنہوںنے اپنی فنکاری سے لوگوں کے دل جیت لئے۔‘‘