Inquilab Logo

رتنا پاٹھک شاہ نےفلموں، ڈراموں اور ٹی وی پر بھی شہرت پائی

Updated: March 20, 2024, 9:53 AM IST | Agency | Mumbai

رتنا پاٹھک ہندی فلموں کی ایسی معروف اداکارہ ہیں، جنہوں نے نہ صرف بڑے پردے پرشہرت حاصل کی بلکہ چھوٹے پردے پر بھی شاندار ادا کاری کرکے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔

Ratna Pathak Shah worked on his own terms. Photo: INN
رتنا پاٹھک شاہ نے اپنی شرطوں پر کام کیا۔ تصویر : آئی این این

رتنا پاٹھک ہندی فلموں کی ایسی معروف اداکارہ ہیں، جنہوں نے نہ صرف بڑے پردےپرشہرت حاصل کی بلکہ چھوٹے پردے پر بھی شاندار ادا کاری کرکے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔ رتنا پاٹھک کے بارے میں جو چیز انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہے وہ ان کا ٹھنڈا اندازہے۔ اپنی زندگی کو اپنی شرائط پر گزارنے والی اداکارہ رتنا نے کبھی وقت کی پرواہ نہیں کی۔ 
 رتنا پاٹھک کی پیدائش۱۸؍مارچ۱۹۶۳ءکوممبئی میں ہوئی تھی۔ان کے والد کا نام بلدیو پاٹھک اور والدہ کا نام دینا پاٹھک ہے، جو ایک اداکارہ اور گجراتی تھیٹر آرٹسٹ تھیں۔ رتنا پاٹھک کی ایک بہن - سپریا پاٹھک،جو ہندوستانی سنیما کی معروف اداکارہ ہیں۔ رتناپاٹھک کی پیدائش اور پرورش ممبئی میں ہوئی۔ انہوں نے جے بی واچا ہائی اسکول اور نیشنل اسکول آف ڈراما،دہلی سے تعلیم حاصل کی۔انہوں نے فلموں میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا۔
 رتنانےباضابطہ اپنے فلمی کریئرکاآغاز۱۹۸۳ء میں شیام بینیگل کی فلم ’منڈی‘ سےکیا۔ اپنے فلمی کریئر کےآغاز سے پہلے وہ تھیٹر میں کام کرتی تھیں ، جس کے لیے انھیں تنقیدی پذیرائی ملی۔ رتنا پاٹھک کی فلموں میں دی کافن میکر،ہم دو ہمارے دو،مرچ مسالہ(۱۹۸۷ء، دی پرفیکٹ مرڈر(۱۹۸۸ء)وہ یوں ہوتاتوکیاہوتا(۲۰۰۶ء)،جانے تو... یا جانے نا(۲۰۰۸)،گول مال۳؍(۲۰۰۹ء)اور ایک میں اورایک تو(۲۰۱۲ء، خوبصورت(۲۰۱۴ء)،کپور اینڈ سنز (۲۰۱۶ء) اور نل بٹےسناٹا(۲۰۱۶ء)جیسی کئی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سال ۲۰۱۷ءکی ریلیزفلم لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ میں نظر آئیں ،جس میں کونکنا سین شرما، آہانہ کُمرا اور پلابتا بورٹھاکربھی مرکزی کرداروں میں تھے۔ان کی ۲۰۲۰ءمیں ریلیز ہونے والی فلموں میں انوبھو سنہا کی طرف سے ہدایت کردہ تھپڑبھی شامل ہے۔ رتنا نےاپنے قیمتی۴۰؍سال انڈسٹری کو دیے۔انہوں نے سپر ہٹ مزاحیہ ٹی وی شو سارا بھائی ورسیز سارا بھائی (۲۰۰۵ء) میں مایا سارا بھائی کے کردارسے کافی شہرت حاصل کی، جس کیلئے انہیں بہترین کامیڈی اداکارہ کےآئی ٹی اے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 رتناپاٹھک کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو وہ نصیر الدین شاہ کی اہلیہ ہیں۔ رتنا پاٹھک شاہ اور نصیر الدین شاہ کی پہلی ملاقات ڈرامے ’سمبھوگ سے سنیاس تک‘کےدوران ہوئی تھی۔ دونوں نے اس ڈرامےمیں ایک ساتھ کام کیا۔ رتنا پاٹھک نے ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں کہا تھا، یہ پہلی نظر کی محبت نہیں تھی۔ جب ڈائریکٹر نےہمارا تعارف کرایا تو مجھے ان کا نام تک معلوم نہیں تھا۔پہلے دن سب کچھ نارمل تھا لیکن دوسرے دن سے ہم نے ساتھ وقت گزارنا شروع کر دیا۔رتنا اور نصیر الدین بھی طویل عرصے سے لیو ان ریلیشن شپ میں تھے۔اس کے بعد جوڑے نے ۱۹۸۲ءمیں کورٹ میرج کی۔ جوڑے کے دو بیٹے عماد اور ویوان ہیں۔ عماد ایک گٹارسٹ اور کمپوزر ہیں اور ویوان ایک اداکار ہیں۔  رتنا نے کئی روسی ڈراموں میں اداکاری کی اور اپنےشوہر نصیر الدین شاہ کےساتھ مل کر موٹلے تھیٹر گروپ کی بنیادرکھی۔ان کے مشہور ڈراموں میں ہرمن ویوک، دی کین میوٹینی کورٹ مارشل اور ۱۹۹۲ء کا ڈراما جولیس سیزر شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK