• Mon, 04 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’سنگھم اگین‘‘ سے پہلے ’’سنگھم‘‘ کی ری ریلیز

Updated: October 11, 2024, 4:55 PM IST | Mumbai

’’سنگھم‘‘ سیریز کی تمام فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دینے والے روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ یکم نومبر کو ’’سنگھم اگین‘‘ کی ریلیز سے قبل اجے دیوگن کی ’’سنگھم‘‘ (۲۰۱۱ء) سنیماگھروں میں دوبارہ ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یکم نومبر کو اجے دیوگن کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس درمیان روہت شیٹی نے ’’سنگھم‘‘ کو دوبارہ ریلیز کرنے کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ روہت شیٹی نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا کہ ’’یہ فلم ۱۸؍ اکتوبر کو سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوگی۔اس سے پہلے کہ ہم دیوالی پر اپنی پوری طاقت کے ساتھ آئیں! دوبارہ تجربہ کریں کہ یہ سب کیسے شروع ہوا۔سنگھم اگین سے پہلے ایک بار پھر سنگھم !‘‘

 

خیال رہے کہ ’’سنگھم‘‘ ۲۰۱۱ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اجے دیوگن، پرکاش راج، اور کاجل اگروال نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ ۴۰؍ کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس فلم نے ۱۴۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ سنگھم کی زبردست کامیابی کے بعد روہت شیٹی نے ’’کوپ یونیورس‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ 
یکم نومبر کو اجے دیوگن، دپیکا پڈوکون، کرینہ کپور، رنویر سنگھ، جیکی شراف، ٹائیگر شراف، اکشے کمار اور ارجن کپور کی اداکاری سے چجی ’’سنگھم اگین‘‘ باکس آفس پر کارتک آرین، ودیہ بالن، ترپتی ڈمری اور مادھوری دکشت کی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ سے ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK