بالی ووڈ کی تجربہ کار اور سدابہار اداکارہ ریکھا فلموں میںواپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔۷۱؍سال کی عمر میں، وہ ایک بار پھر بڑےپردے پر اپنی اداکاری کا مظاہرہ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
ریکھا۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ کی تجربہ کار اور سدابہار اداکارہ ریکھا فلموں میںواپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔۷۱؍سال کی عمر میں، وہ ایک بار پھر بڑےپردے پر اپنی اداکاری کا مظاہرہ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ اس بات کا انکشاف ریکھا کے دوست اور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے کیا۔ وہ فی الحال وجے ورما اور فاطمہ ثنا شیخ کی اداکاری والی فلم ’گستاخ عشق‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو ۲۸؍نومبر۲۰۲۵ءکوریلیز ہو رہی ہے۔ منیش نےانکشاف کیا کہ ریکھا کو بھی ان کی فلم میں ایک کیمیو کرنا تھا۔واضح رہے کہ ریکھا نے ۱۹۷۰ءمیں’ساون بھادو‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ وہ اپنے وقت کی سب سے مشہور اور مہنگی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے آخری بار۲۰۱۴ءمیں فلم ’سپر نانی‘میں کام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ۲۰۱۵ء اور ۲۰۱۸ء میں ’یملا پگلا دیوانہ: پھر سے‘ میں مہمان اداکارہ کے طور پر نظر آئی تھیں۔۱۰؍اکتوبر۱۹۵۴ءکوپیدا ہونے والی ریکھا کا اصل نام بھانوریکھا گنیشن ہے۔ وہ۲۰۰؍سےزیادہ فلموں میں نظر آ چکی ہیں اور ایک نیشنل فلم ایوارڈ اور۳؍فلم فیئر ایوارڈ جیت چکی ہیں۔