• Sun, 08 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹام ہالینڈ، کرسٹوفر نولان کی اگلی فلم میں میٹ ڈیمن کے ساتھ نظرآئیں گے: رپورٹ

Updated: October 22, 2024, 10:10 PM IST | Mumbai

ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق، فلم ساز کرسٹوفر نولان اپنے اگلے پروجیکٹ پر ٹام ہالینڈ کے سا تھ کام کریں گے۔ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار نے فلم کا اسکرپٹ فائنل کر دیا ہے جس میں میٹ ڈیمن نے بھی اداکاری کی ہے اور اسے یونیورسل پکچرز کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔

Christopher Nolan and Tom Holland. Photo: INN.
کرسٹوفر نولان اور ٹام ہالینڈ۔ تصویر: آئی این این۔

ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق، فلم ساز کرسٹوفر نولان اپنے اگلے پروجیکٹ پر ٹام ہالینڈ کے سا تھ کام کریں گے۔ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار نے فلم کا اسکرپٹ فائنل کر دیا ہے جس میں میٹ ڈیمن نے بھی اداکاری کی ہے اور اسے یونیورسل پکچرز کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔ اگرچہ اس پلاٹ کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ ڈیمن اس سے قبل اوپین ہائیمر اور انٹر اسٹیلر پر برطانوی نژاد امریکی ڈائریکٹر کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہ فلم جس کا ٹائٹل منتخب کرنا باقی ہے، ۱۷؍ جولائی۲۰۲۶ء کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مسٹر بیسٹ کی پیروڈی ویڈیو میں کیری میناٹی کے ساتھ دیگر بڑے یوٹیوبرز نظر آئیں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارٹام ہالینڈ اگلے سال اس پروجیکٹ کے ساتھ اسپائیڈر مین۴؍ میں بھی کام کریں گے۔ اسپائیڈر مین۴؍ میں اتنی تاخیر ہوئی کہ ہالینڈ کی ساتھی اداکارہ زندایا اب اگلے سال کے بجائے۲۰۲۶ء کے اوائل میں ڈیون ۳؍ کی شوٹنگ کریں گی۔ گیزموڈو کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک معتبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹوفر نولان کی اگلی فلم۱۹۲۰ء کی دہائی میں ترتیب دی گئی ایک ویمپائر کی کہانی ہو سکتی ہے۔ اگرچہ یہ ابھی تک محض قیاس آرائیاں ہیں مگر، نولان کا ایک ہارر تھرلر بنانے کا خیال دلچسپ ہے۔ بتا دیں کہ نولان کا آخری پروجیکٹ، یونیورسل کے ساتھ اوپن ہائیمر باکس آفس پر ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا۔ رپورٹس کے مطابق فادر آف دی ایٹم بم کی زندگی پر مبنی فلم نے عالمی باکس آفس پر۹۷۵؍ ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ اس فلم کے ذریعہ کرسٹوفر نولان کو بطور ڈائریکٹر پہلے اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK