• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سبالینکا کو شکست، رائبا کینا آسٹریلین اوپن کی نئی چمپئن

Updated: February 01, 2026, 11:23 AM IST | Melbourne

دو گھنٹے ۱۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے فائنل مقابلے میں رائبا کینا نے عالمی نمبر ایک اور ٹورنامنٹ فیوریٹ سبالینکا کو شکست دی، ۲۰۲۳ء کی ہار کا انتقام بھی لے لیا۔

New Australian Open champion Elena Rybakina addresses the audience after receiving the trophy. Photo: PTI.
آسٹریلین اوپن کی نئی چمپئن ایلینا رائباکینا ٹرافی حاصل کرنے کے بعد شائقین سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر:پی ٹی آئی۔

ایلینا رائباکینا نے عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو راڈ لیور ایرینا میں دو گھنٹے ۱۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ۶۔ ۴؍، ۴۔ ۶؍ اور ۴۔ ۶؍سے شکست دے کر اپنا پہلا آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر دوسرا گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا۔ یہ ان کا۲۰۲۲ء وِمبلڈن کے بعد پہلا بڑا خطاب ہے۔ اتوار کی شب ٹرافی جیت کر رائباکینا نے ۲۰۲۳ء آسٹریلین اوپن فائنل میں سبالینکا کے ہاتھوں ملنے والی شکست کا بدلہ بھی لیا، جہاں وہ پہلا سیٹ جیتنے کے باوجود تین سیٹوں میں ہار گئی تھیں اور میچ بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ 
۲۶؍سالہ کھلاڑی نے فیصلہ کن سیٹ میں ۰۔ ۳؍سے پیچھے رہنے کے باوجود شاندار واپسی کی اور اپنا پہلا ڈیفنی اکرسٹ میموریل کپ اپنے نام کیا یوں انہوں نے تین سال پرانی تلخ یادوں کا خاتمہ کر دیا۔ سبالینکا نے دوسرا سیٹ ۴۔ ۶؍سے جیتا تھا جبکہ پانچویں سیڈ رائباکینا جو ماسکو میں پیدا ہوئیں مگر قازقستان کی نمائندگی کرتی ہیں، نے پہلا سیٹ ۴۔ ۶؍سے جیت کر میچ کو تیسرے سیٹ میں پہنچایا، جسے انہوں نے ۴۔ ۶؍سے اپنے نام کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ رائباکینا نے ۲۰۲۳ء کے فائنل میں ہونے والی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ 
چار سال قبل بھی وہ پہلا سیٹ جیتنے کے باوجود فائنل ہار گئی تھیں۔ اس بار انہوں نے پہلے گیم میں بریک لے کر پہلا سیٹ جیتا، دوسرے سیٹ میں شکست کے بعد تیسرے سیٹ میں ۰۔ ۳؍سے پیچھے رہنے کے باوجود زبردست واپسی کرتے ہوئے مسلسل پانچ گیم جیتے اور اپنے پہلے ہی چمپئن شپ پوائنٹ پر ایک شاندار ایس کے ساتھ میچ ختم کر دیا۔ یہ پانچویں سیڈ رائباکینا کا دوسرا بڑا خطاب ہے۔ اس سے قبل وہ وِمبلڈن جیت چکی ہیں اور چار سال پہلے اس فائنل میں واحد میجر چمپئن کے طور پر اتری تھیں۔ 
سبالینکا کے لیے یہ مسلسل چوتھا آسٹریلین اوپن فائنل تھا۔ اوپن ایرا میں یہ اعزاز اس سے قبل صرف ایون گولاگونگ اور مارٹینا ہنگس کو حاصل ہوا تھا۔ اس شکست کے بعد آسٹریلین اوپن میں سبالینکا کا ریکارڈ ۳۴؍ جیت اور ۷؍ ہار کا ہو گیا ہے۔ حالانکہ شکست کے بعد وہ کافی مایوس نظر آئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK