Updated: November 22, 2026, 3:07 PM IST
| London
ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے ہزاروں فریجوں کو ہیکر سے بچانے کے لیے خفیہ آپریشن شروع کیا ہے، سائبر سیکیورٹی ماہرین نے ان کمزوریوں کی نشاندہی کی جو حملہ آوروں کو ریفریجریشن درجہ حرارت میں ہیرا پھیری کرنے اور سپر مارکیٹوں، گوداموں اور ریستورانوں میں خوراک خراب کرنے کا سبب بن سکتی تھیں۔
علامتی تصویر: آئی این این
بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق برطانوی حکام اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دسیوں ہزار کمرشل ریفریجریٹر اور فریزرز کو ممکنہ سائبر حملوں سے بچانے کے لیے ایک خفیہ آپریشن کیا۔رپورٹ کے مطابق، یہ آپریشن ریفریجریشن کنٹرول سسٹمز میں سیکیورٹی کی کمزوریوں کی دریافت کے بعد ہوا جس سے ہیکرز درجہ حرارت میں ہیرا پھیری کر سکتے تھے اور بڑی مقدار میں خوراک خراب کر سکتے تھے۔ ممکنہ طور پر متاثرہ آلات سپر مارکیٹوں، گوداموں، ریستورانوں اور دیگر کاروباروں میں استعمال ہوتے تھے۔اومیگا سلوشنز کے ایتھیکل ہیکرز نے اکتوبر کے آخر میں کمزوریوں کی نشاندہی کی، جبکہ سائبر سیکیورٹی فرم پین ٹیسٹ پارٹنرز نے خطرات کی تصدیق کرنے اور حکام کو آگاہ کرنے میں مدد کی۔دریں اثنا ءنیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر (NCSC)، محکمہ برائے ماحولیات، خوراک اور دیہی امور اور فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسی نے درجنوں کمپنیوں کو خبردار کرنے اور کمزور سسٹمز کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں شمولیت اختیار کی۔
یہ بھی پڑھئے: جنوبی کوریا: امتحان میں نقل کرنے والوں کو پکڑنے کا نایاب نسخہ، فون پرہنگامی الرٹ
بعد ازاں ان اقدامات کے طور پر،یا تو دور سے یا فردی طور پر ہزاروں آلات کو انٹرنیٹ سے منقطع کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ کچھ کاروباروں نے انٹرنیٹ کیبل بھی ہٹا دیں اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ ریفریجریشن درجہ حرارت کی دستی طور پر نگرانی کریں۔تاہم ایک بڑی سپر مارکیٹ چین کے ایک کارکن نے اس آپریشن کو ’’وقت کے خلاف دوڑ‘‘ قرار دیا۔کارکن نے خبردار کیا کہ ایک کامیاب سائبر حملہ سنگین کاروباری خلل اور سپلائی چین کے مسائل کا سبب بن سکتا تھا۔واضح رہے کہ اکتوبر میں، فرانس میں سینکڑوں سپر مارکیٹ اور فوڈ پروسیسنگ سائٹس سائبر حملوں سے متاثر ہوئیں۔نومبر میں مزید سائبر حملوں نے سات یورپی ممالک میں کاروباروں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھئے: لاس اینجلس: ۳۶؍ٹرینوں میں ڈکیتی، ہزاروں نائکی جوتےسمیت ۲۲؍ملین ڈالرکا سامان چوری
مینوفیکچرر نے کمزوریوں کی شدت سے اختلاف کیا
ریفریجریشن کنٹرولرز کے برطانوی مینوفیکچرر ریسورس ڈیٹا مینجمنٹ (RDM) نے نشاندہی کی گئی کمزوریوں کی شدت سے اختلاف کیا۔کمپنی نے دلیل دی کہ ان کا استحصال کرنے کے لیے ہارڈ ویئر تک افرادی رسائی کی ضرورت ہوتی۔تاہم، RDM نے کہا کہ اس نے ابتدائی سیکیورٹی پیچ جاری کیے ہیں اور تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات کے ساتھ صارفین سے رابطہ کیا ہے۔علاوہ ازیں مینوفیکچرر نے یہ بھی کہا کہ اس کے کنٹرولرکو متاثر کرنے والی کسی بدنیتی پر مبنی سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔RDM نے مزید کہا کہ وہ صورتحال کی نگرانی کے لیے NCSC اور دیگر حکام کے ساتھ رابطہ قائم کئے ہوئے ہے۔