آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ایم ایم کیروانی ہندوستان کی یومِ جمہوریہ پریڈ۲۰۲۶ء کے لیے موسیقی ترتیب دیں گے۔ وہ ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آر آر آر‘‘ کے مشہور گیت ’’ناٹو ناٹو‘‘ کے لیے خاص طور پر جانے جاتے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 19, 2026, 9:57 PM IST | Mumbai
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ایم ایم کیروانی ہندوستان کی یومِ جمہوریہ پریڈ۲۰۲۶ء کے لیے موسیقی ترتیب دیں گے۔ وہ ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آر آر آر‘‘ کے مشہور گیت ’’ناٹو ناٹو‘‘ کے لیے خاص طور پر جانے جاتے ہیں۔
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ایم ایم کیروانی ہندوستان کی یومِ جمہوریہ پریڈ۲۰۲۶ء کے لیے موسیقی ترتیب دیں گے۔ وہ ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آر آر آر‘‘ کے مشہور گیت ’’ناٹو ناٹو‘‘ کے لیے خاص طور پر جانے جاتے ہیں۔ ایم ایم کیروانی ۲۶؍ جنوری ۲۰۲۶ءکو ہونے والی ۷۷؍ویں یومِ جمہوریہ پریڈ میں ’’وندے ماترم‘‘ کی خصوصی پیشکش کے لیے موسیقی ترتیب دیں گے۔ یہ شاندار پیشکش وزارتِ ثقافت کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔
Dear all,
— mmkeeravaani (@mmkeeravaani) January 19, 2026
Vande Mataram!
On the occasion of the 150th anniversary of the iconic song Vande Mataram, I feel deeply honoured and privileged to have composed the music for the 26th January Republic Day Parade, under the aegis of the Ministry of Culture.
This grand presentation will…
وندے ماترم کی ۱۵۰؍ویں سالگرہ
یہ خصوصی منصوبہ وندے ماترم کی ۱۵۰؍ویں سالگرہ کی مناسبت سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس حب الوطنی کے نغمے کی پیشکش میں ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً ۲۵۰۰؍ فنکار حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:پریش راول نے اے آر رحمان کو ملک کا فخر قرار دیا
کیروانی کا اظہارِ تشکر
ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیروانی نے اپنی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا: ’’وندے ماترم جیسے شہرۂ آفاق گیت کی ۱۵۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر، مجھے وزارتِ ثقافت کی سرپرستی میں ۲۶؍جنوری کی یومِ جمہوریہ پریڈ کے لیے موسیقی ترتیب دینے پر بے حد اعزاز اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ اس عظیم پیشکش میں پورے ملک سے۲۵۰۰؍ فنکار شرکت کریں گے۔ ہمارے ساتھ جڑیے جب ہم اپنی قوم کے جذبے کا جشن مناتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:جوکووچ کی میلبورن پارک میں فتوحات کی سنچری مکمل، پیڈرو مارٹنیز کو شکست دے دی
اس تقریب کی ریہرسل نئی دہلی کے کارتویہ پتھ پر جاری ہے، اور کہا جا رہا ہے کہ کیروانی کی موسیقی ثقافتی مظاہرے کے نمایاں پہلوؤں میں سے ایک ہوگی۔ اس سال کی یومِ جمہوریہ تقریب میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئیس سانتوس دا کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لیئن بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ ان کا یہ دورہ ۲۷؍ جنوری کو منعقد ہونے والے ۱۶؍ویں یورپی یونین ہندوستان سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوگا، جس میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔