• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نومبر میں خردہ افراط زر کی شرح۷۱ء۰؍ فیصد رہی

Updated: December 12, 2025, 9:05 PM IST | New Delhi

جمعہ کے روز قومی شماریاتی دفتر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خردہ افراط زر نومبر میں معمولی اضافے کے ساتھ ۷۱ء۰؍ فیصد ہو گئی ، جو اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ۲۵ء۰؍ فیصد تھی۔

Inflation.Photo:INN
مہنگائی۔ تصویر:آئی این این

سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ کی وجہ سے نومبر میں صارفین کی قیمت پر مبنی افراط زر (خردہ افراط زر) کی شرح۷۱ء۰؍ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کے روز قومی شماریاتی دفتر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خردہ افراط زر نومبر میں معمولی اضافے کے ساتھ ۷۱ء۰؍ فیصد ہو گئی ، جو اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ۲۵ء۰؍ فیصد تھی، گزشتہ برس نومبر میں خردہ افراط زر ۰۴ء۹؍ فیصد رہی۔
خوراک کی مہنگائی منفی ۹۱ء۳؍ فیصد رہی۔ یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے، جس میں غذائی افراط زر کی شرح صفر ہے۔ اکتوبر میں یہ۰۲ء۵؍ فیصد اور گزشتہ سال نومبر میں ۴۸ء۵؍فیصد تھی۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ایک برس پہلے کے مقابلے میں سبزیوں کی قیمتوں میں  ۲۰ء۲۲؍فیصد کمی ہوئی ہے اور دالوں اور ان کی مصنوعات کی قیمتوں میں ۸۶ء۱۵؍ فیصد کمی ہوئی ہے۔
اس دوران تیل اور دیگر چکنائی والی مصنوعات کی قیمتوں میں۸۷ء۷؍ فیصد، پھلوں کی قیمتوں میں ۸۷ء۶؍ فیصد، چینی اور کنفیکشنری مصنوعات کی قیمتوں میں۰۲ء۴؍ فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں ۷۷ء۳؍ فیصد اضافہ ہوا۔ دودھ اور اس کی مصنوعات بھی ۴۵ء۲؍فیصد مہنگی ہو گئیں۔ مکانات کی افراط زر کی شرح  ۹۵ء۲؍فیصد اور ایندھن اور بجلی کی شرح ۳۲ء۲؍ فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھئے:رنبیر کپور کا شاہ رخ خان سے مقابلہ، عالیہ بھٹ کی بھی انٹری!

ایئر انڈیا کے بیڑے میں  مزید ۲؍ڈی اے۶۲؍ ٹرینر طیارے شامل
 ٹاٹا گروپ کی ایئرلائن کمپنی ایئر انڈیا کے بیڑے میں دو مزید ٹرینر ڈی اے۶۲؍ طیارے شامل ہو گئے ہیں۔یہ طیارے مہاراشٹر کے امراوتی میں واقع کمپنی کی فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن میں رکھے جائیں گے، جہاں انہیں کیڈٹس (تربیت یافتہ پائلٹوں) کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ڈی اے۶۲؍ طیارے ڈائمنڈ ایئر کرافٹ انڈسٹریز کے ذریعہ تیار کیے جاتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:لیونل میسی کے کولکاتا پہنچنے پر شاہ رخ خان استقبال کریں گے

ان دو نئے طیاروں کی آمد سے امراوتی کے ٹریننگ سینٹر میں تربیتی طیاروں کی کل تعداد ۱۵؍ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بیڑے میں ایک انجن والے ۱۳؍ پائپر طیارے پہلے ہی شامل ہیں۔ایئر انڈیا نے گزشتہ دسمبر میں کل۳۱؍ پائپر طیاروں اور تین ڈی اے ۶۲؍ طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔ امراوتی میں ہر سال۱۸۰؍ پائلٹوں کو تربیت دینے کی صلاحیت موجود ہو گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK