• Mon, 28 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریتی تیواری کی ٹیم نے ایکم باوا کے الزامات پر خاموشی توڑی

Updated: September 28, 2026, 9:06 PM IST | Mumbai

پنجابی گلوکار ایکم باوا نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ریتی تیواری اور ان کی والدہ رانی تیواری کے بارے میں کئی سنگین دعوے کیے ہیں۔ اب ریتی تیواری کی ٹیم نے ان الزامات پر اپنا موقف سامنے رکھتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا ہے۔

Rhiti Tiwari.Photo:INN
ریتی تیواری۔ تصویر:آئی این این

’ ’بگ باس ۲۰‘‘ کے گھر میں ریتی تیواری مسلسل توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، تاہم اس وقت ان کے شو سے زیادہ ان کے خاندان سے متعلق ایک تنازع خبروں میں ہے۔ پنجابی گلوکار ایکم باوا نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ریتی تیواری اور ان کی والدہ رانی تیواری کے بارے میں کئی سنگین دعوے کیے ہیں۔ اب ریتی تیواری کی ٹیم نے ان الزامات پر اپنا موقف سامنے رکھتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا ہے۔
ایکم باوا خود کو ریتی تیواری کا سابق سوتیلا والد بتاتے ہیں۔ انہوں نے رانی تیواری کے ساتھ اپنے تعلقات اور شادی کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ریتی تیواری کی ٹیم نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے میں ایکم باوا کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ریتی تیواری کی ٹیم کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ ایکم باوا کی جانب سے ریتی تیواری اور ان کے خاندان کے خلاف مختلف ذرائع ابلاغ پر مبینہ طور پر جھوٹے دعوے پھیلائے جانے پر مایوس ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ریتی اس وقت ’’بگ باس ۲۰‘‘ کے گھر میں ہیں اور ان الزامات کا خود جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
ٹیم نے میڈیا سے اپیل کی کہ ایسے دعوؤں کو مزید پھیلانے سے پہلے حقائق کی تصدیق کی جائے اور خاندان کو بھی اپنا موقف پیش کرنے کا مکمل موقع دیا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان الزامات کے سلسلے میں ایکم باوا کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امیتابھ بچن نے ابھیشیک کے ساتھ رشتے پر کہی دل کی بات، بولے: خیالات الگ ہوسکتے ہیں

گزشتہ چند دنوں سے ایکم باوا مسلسل سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جن میں وہ ریتی تیواری اور ان کی والدہ رانی تیواری سے متعلق اپنے دعوے بیان کر رہے ہیں۔اپنا ایک ویڈیو میں ایکم نے دعویٰ کیا کہ وہ  ۲۰۲۰ء سے ۲۰۲۲ء تک رانی تیواری کے ساتھ مبینہ طور پر لیو اِن رشتے میں رہے اور بعد میں ۱۸؍ فروری ۲۰۲۲ء کو دونوں نے شادی کی۔ ان کا مزید دعویٰ ہے کہ۲۰۲۰ء سے ۲۰۲۵ء تک وہ رانی تیواری اور ریتی تیواری کے ساتھ ایک ہی فلیٹ میں رہے تھے۔ ایکم نے سوشل میڈیا پر رانی اور ریتی کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں اور انہیں اپنے دعوؤں کے ثبوت کے طور پر پیش کیا۔
 ایکم باوا نے مبینہ طور پر طویل عرصے تک ذہنی اذیت اور دھمکیوں کا سامنا کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ان کے مطابق رانی تیواری نے ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی، اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے متعلق ان کے پاس ایک ویڈیو بھی موجود ہے۔ایکم کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر مسلسل ذہنی دباؤ سے پریشان ہو کر انہوں نے خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد انہیں تقریباً ۱۲؍ سے۱۳؍ دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مشکل وقت میں رانی تیواری اور ریتی تیواری نے ان کی خیریت دریافت نہیں کی، جبکہ ان کے دوست ان کے ساتھ موجود رہے اور ان کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھئے:ایشا سنگھ نے چاندی کا تمغہ جیتا، منو بھاکر بغیر تمغے کے ایشیائی کھیلوں سے باہر

ایکم باوا نے اپنے پیشہ ورانہ کریئر کے حوالے سے بھی رانی تیواری پر الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں گانے اور اپنے کریئر سے متعلق متعدد فیصلے کرنے سے روکا جاتا تھا، جس کی وجہ سے ان کا پیشہ ورانہ سفر متاثر ہوا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ کئی ماہ تک اپنے کمرے میں محدود رہے اور لوگوں سے میل جول تقریباً ختم کر دیا۔ ایکم کے مطابق جب انہوں نے مبینہ طور پر طلاق کی بات کی تو ان کے فون نمبرز بلاک کر دیے گئے۔
تاہم، ایکم باوا کی جانب سے کیے گئے ان تمام دعوؤں پر ریتی تیواری کی ٹیم نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کیے جانے کی بات کہی ہے۔ فی الحال دونوں جانب سے سامنے آنے والے دعووں اور جوابی موقف کے درمیان معاملہ قانونی کارروائی کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK