Updated: July 30, 2026, 4:04 PM IST
| Mumbai
اداکارہ اور پروڈیوسررِچا چڈھا، جو بطور پروڈیوسر فلم’’گرلز وِل بی گرلز‘‘ کی کامیابی، سنڈینس فلم فیسٹیول میں اس کے پریمیئر اور اِنڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈ جیتنے کے بعد کافی سرخیوں میں رہیں، اب اپنے پروڈکشن ہاؤس پُشنگ بٹنز اسٹیوڈیوز کے بینر تلے ایک نئے نان فکشن شو کے ساتھ اپنی تخلیقی سفر کو آگے بڑھا رہی ہیں۔
رِچاچڈھا۔ تصویر:آئی این این
اداکارہ اور پروڈیوسررِچا چڈھا، جو بطور پروڈیوسر فلم’’گرلز وِل بی گرلز‘‘ (Girls Will Be Girls) کی کامیابی، سنڈینس فلم فیسٹیول میں اس کے پریمیئر اور انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈ جیتنے کے بعد کافی سرخیوں میں رہیں، اب اپنے پروڈکشن ہاؤس پُشنگ بٹنز اسٹیوڈیوز کے بینر تلے ایک نئے نان فکشن شو کے ساتھ اپنی تخلیقی سفر کو آگے بڑھا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’ جومانجی: اوپن ورلڈ‘‘ کا ٹریلر جاری، ڈوین جانسن اور کیون ہارٹ آخری مہم کے لیے تیار
شو ’’مسافری‘‘ کے نام سے یہ سیاحت پر مبنی شو رواں سال اگست میں یوٹیوب پر پریمیئر ہوگا۔ سفر، ثقافت اور دلچسپ گفتگو پر مبنی اس سیریز میں رچا چڈھا مختلف مقامات کی سیر کریں گی اور وہاں کی کہانیوں، تاریخ، روایات اور مقامی لوگوں سے ناظرین کو متعارف کرائیں گی۔ یہ صرف ایک عام ٹریول شو نہیں ہوگا بلکہ اس کا مقصد ناظرین کو نئی معلومات فراہم کرنا، ان کی دلچسپی بڑھانا اور انہیں ایک متجسس مسافر کی نظر سے دنیا کو دیکھنے کا نیا زاویہ دینا ہے۔
شو کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے رچا چڈھا نے کہا’’میرے لیے سفر ہمیشہ رک کر دیکھنے، سمجھنے اور سیکھنے کا ذریعہ رہا ہے۔’’مسافری‘‘ کے ذریعے میں ایسا شو بنانا چاہتی تھی جو صرف مختلف مقامات کی سیر تک محدود نہ ہو۔ ہر جگہ کی اپنی الگ شناخت، تاریخ، کھانے، لوگ اور ان کی کہانیاں ہوتی ہیں، لیکن اکثر یہ پہلو عام ٹریول کانٹینٹ میں نظر نہیں آتے۔ یہ سیریز انہی چیزوں کو قریب سے محسوس کرنے کی ایک کوشش ہے۔ مجھے امید ہے کہ اسے دیکھنے کے بعد لوگ نہ صرف اپنی اگلی منزل کے لیے متاثر ہوں گے بلکہ وہاں کے لوگوں اور ثقافت کو بھی بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے۔ بطور پروڈیوسر مجھے ایسی کہانیوں کا حصہ بننا پسند ہے جو واقعی معنی رکھتی ہوں اور’’مسافری‘‘ بھی اسی سوچ کا تسلسل ہے۔ میں اس سفر کو سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بے حد پُرجوش ہوں اور اگست میں اس کے پریمیئر کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:روس نے ٹیلیگرام کے بانی پاویل پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کر دیا
’’مسافری‘‘ کے ساتھ پُشنگ بٹنز اسٹیوڈیوز پہلی بار نان فکشن کانٹینٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہا ہے۔ یہ ٹریول سیریز ناظرین کو نہ صرف مختلف مقامات کی سیر کرائے گی بلکہ انہیں منفرد کہانیوں، ثقافتی تجربات اور نئی روایات سے بھی روشناس کرائے گی۔ یہ شو اگست ۲۰۲۶ء میں یوٹیوب پر پریمیئر ہوگا۔