انگلش ویب سیریز گیم آف تھرونز کی معروف اداکارہ لینا ہیڈے نے عید کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے فلسطین اور دیگر عالمی انسانی مسائل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
EPAPER
Updated: March 22, 2026, 12:04 PM IST | London
انگلش ویب سیریز گیم آف تھرونز کی معروف اداکارہ لینا ہیڈے نے عید کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے فلسطین اور دیگر عالمی انسانی مسائل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
انگلش ویب سیریز گیم آف تھرونز کی معروف اداکارہ لینا ہیڈے نے عید کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے فلسطین اور دیگر عالمی انسانی مسائل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ برطانوی اداکارہ، جو ’’گیم آف تھرونز‘‘ میں اپنے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں، نے اپنی عید کے پوسٹ میں ’’عید مبارک‘‘ کے پیغام کے ساتھ’’فری فلسطین‘‘ کا نعرہ بھی شامل کیا۔ انہوں نے لبنان، ایران، کیوبا، سوڈان، کانگو اور روہنگیا کمیونٹی کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور آزادی اور انسانی حقوق کا ایک وسیع پیغام شیئر کیا۔
لینا ہیڈے اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر فلسطینی کاز کی حمایت کرتی رہی ہیں، جس میں فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنا اور’فری فلسطین‘ لکھے ہوئے عربی لباس پہننا شامل ہے، جس پر آن لائن خاصی توجہ دی گئی۔ ان کا یہ پوسٹ اس بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے جس میں عوامی شخصیات مذہبی تہواروں کے دوران سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ثقافتی مبارکباد کے ساتھ سیاسی اور انسانی پیغامات بھی دیتی ہیں، جو عالمی بحرانوں اور تنازعات پر نظر رکھنے والے لوگوں میں گونج پیدا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کوہلی کی قیادت میں آر سی بی خطاب کے دفاع کے لیے تیار
دوسری طرف اداکارہ چینگ ٹاٹم نے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلسطین سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا، جس پر آن لائن تنقید ہوئی۔امریکی اداکار چینگ ٹاٹم نے برلن کے فلم فیسٹیول کے دوران پریس کانفرنس میں فلسطین سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہو گئی اور ثقافتی تقریبات میں سیاسی گفتگو پر دوبارہ بحث چھڑ گئی۔
یہ واقعہ ایک عوامی پریس ایونٹ کے دوران پیش آیا جہاں ٹاٹم اپنے نئے پروجیکٹ کی تشہیر کر رہی تھیںاور صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہی تھیں۔ ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ ایک کھلے خط پر دستخط کریں گی جس میں غزہ کے حوالے سے فیسٹیول کے مؤقف پر تنقید کی گئی تھی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔ کچھ بے آرام دکھائی دیتے ہوئے، ٹاٹم نے اِدھر اُدھر دیکھا اور کہا کہ انہیں ’’بالکل معلوم نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے سر ہلایا اور کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ میزبان نے فوراً اگلا سوال لے لیا اور اس موضوع پر مزید گفتگو کو روک دیا۔ جس صحافی نے یہ سوال کیا، جن کی شناخت کیرا مولر کے طور پر ہوئی، انہیں مبینہ طور پر کمرے میں موجود ایک جرمن ناقد نے ڈانٹا، جس کے بعد میزبان نے گفتگو کا رخ موڑ دیا۔