Updated: May 03, 2026, 8:19 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ کی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ سنیما گھروں میں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم کی کمائی کے تازہ اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ سلمان خان کے ساتھ رتیش دیشمکھ کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد محبت مل رہی ہے اور اس کا اثر باکس آفس پر بھی نظر آ رہا ہے۔
سلمان خان اور رتیش دیشمکھ۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ کی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ ریلیز کے بعد سنیما گھروں میں ۲؍ دن مکمل کر چکی ہے اور فلم کی کمائی کافی اچھی جا رہی ہے۔ ۲؍ دن کی کمائی کی بات کریں تو فلم کا اوسط کلیکشن ۱۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اتوار کے دن ملک بھر میں اس کے بہتر کلیکشن کی توقع کی جا رہی ہے تاہم، یہ بات بھی ہے کہ ملک کی ۵؍ بڑی ریاستوں میں انتخابات کے نتائج کا کچھ اثر فلم کی کمائی پر پڑ سکتا ہے۔
فلم ’’راجا شیواجی‘‘ کی بات کریں تو اس کی کاسٹ بہت مضبوط ہے اور فلم سے ناظرین کو کافی توقعات ہیں۔ فلم میں چھترپتی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ کی زندگی کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ ان کے بیٹے چھترپتی سنبھاجی پر وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘ کو کون بھول سکتا ہے؟ اس فلم نے سنیما گھروں میں ۸۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کلیکشن کیا تھا۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کیا رتیش دیشمکھ کی یہ فلم بھی ایسا ہی کوئی کمال دکھا پاتی ہے یا نہیں۔ اب بات کرتے ہیں کہ فلم نے۲؍ دن میں دنیا بھر میں کتنی کمائی کی ہے۔
ہندوستان میں فلم ’’راجا شیواجی‘‘ نے کتنی کمائی کی؟
سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کا اوپننگ ڈے پر نیٹ کلیکشن ۳۵ء۱۱؍ کروڑ روپے رہا۔ دوسرے دن فلم نے۵۵ء۱۰؍ کروڑ روپے کمائے۔ اس طرح دو دن میں ہندوستان میں فلم کا نیٹ کلیکشن ۹۰ء۲۱؍کروڑ روپے ہو گیا ہے جبکہ اس کا گراس کلیکشن ۰۶ء۲۶؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔البتہ بیرونِ ملک اس فلم کو خاص فائدہ نہیں ہو رہا اور واضح اعداد و شمار بھی سامنے نہیں آئے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہندی اور مراٹھی ناظرین کی مدد سے یہ فلم کتنا بزنس کر پاتی ہے اور اپنے۱۰۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ کو کب عبور کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:لا لیگا: بارسلونا ٹائٹل کے قریب، ویاریا ل نے چیمپئن لیگ میں جگہ پکی کر لی
رتیش دیشمکھ کو ’’بھائی جان‘‘ کا ساتھ ملا
رتیش دیشمکھ کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں اور اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ بھی دکھا چکے ہیں۔ اس بار بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ فلم ریلیز کے صرف ۲؍دن میں اچھی کمائی کر چکی ہے۔ اسے سلمان خان کے کیمیو کا بھی کافی فائدہ مل رہا ہے۔ جیوا مہالا کے کردار میں سلمان خان نے شاندار کام کیا ہے اور مداح ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ دونوں ستارے مل کر کتنی کمائی کرتے ہیں اور کب تک ۱۰۰؍ کروڑ کے بجٹ کو عبور کر لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:یہ بھی پڑھئے:’’ایلوس‘‘ کو پیچھے چھوڑ کر’ ’مائیکل‘‘ دوسری سب سے بڑی میوزیکل بایوپک فلم بن گئی
فلم ’’راجا شیواجی‘‘ یکم مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔ فلم میں رتیش دیشمکھ اور سلمان خان کے علاوہ بھاگیہ شری، جینیلیا دیش مکھ، ابھیشیک بچن اور سنجے دت جیسے بڑے ستارے بھی شامل ہیں۔