ممبئی میں کابینی وزیر گریش مہاجن سے تکرار کرنے والی ٹینا چودھری نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس دن کے واقع کی وضاحت پیش کی ہے، خاتون نے خاموشی توڑتے ہوئے خود کا تعارف کرایا ہے اور واقعے پر سیاست نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
EPAPER
Updated: May 03, 2026, 8:25 PM IST | Mumbai
ممبئی میں کابینی وزیر گریش مہاجن سے تکرار کرنے والی ٹینا چودھری نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس دن کے واقع کی وضاحت پیش کی ہے، خاتون نے خاموشی توڑتے ہوئے خود کا تعارف کرایا ہے اور واقعے پر سیاست نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ممبئی میں مہاراشٹر کے کابینہ وزیر گریش مہاجن سےتکرار کرنے والی خاتون نے خاموشی توڑتے ہوئے خود کا تعارف کرایا ہے اور واقعے پر سیاست نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔۵۰؍ سالہ ٹینا چودھری، جو کہ پربھا دیوی کی رہائشی اور ٹیلی ویژن کی سابق اداکارہ ہیں، نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو میوزک کلاس سے لینے گئی تھیں کہ بی جے پی کے مارچ کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا۔ٹینا نے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک وہ ہر پولیس اہلکار کے پاس گئیں، لیکن کوئی ردعمل نہیں ملا۔ مایوسی میں انہوں نے زمین پر بوتل پھینکی تاکہ توجہ حاصل کر سکیں۔ آخر کار صرف وزیر مہاجن نے ان کی بات سنی اور دو بسوں کو ہٹوایا، جس کے بعد وہ آگے بڑھ سکیں۔
The woman who went viral on Mumbai streets is no longer just a face in a chaotic video.
— Ravi Prakash Official (@raviprakash_rtv) May 2, 2026
Tina Chaudhary -the same woman who confronted Maharashtra Minister Girish Mahajan during a traffic jam caused by a protest has now spoken for the first time.
No social media. No political… pic.twitter.com/owwLLeyjef
بعد ازاں ٹینا نے اپنے خاندان کے فوجی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وردی پہننے والے عوام کے خادم ہوتے ہیں، انہیں شہریوں سے بدتمیزی کرنے کا حق نہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر عوام سے لاتعلقی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔واضح رہے کہ اس واقعے کے بعدٹینا کے خلاف قانونی شکایت بھی درج کرائی گئی ہے، تاہم ایف آئی آر ابھی درج نہیں ہوئی۔ وزیر مہاجن نے پہلے ہی عوامی معافی مانگ لی ہے۔
یاد رہے کہ ۲۱؍ اپریل کو بی جے پی کی’’ جن آکروش ریلی‘‘ کے دوران سڑک جام ہونے سے کئی گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئی تھیں، انہیں میں ایک ٹینا بھی تھیں، جس کے بعد وہ غصے میں آکر وزیر سے تلخ کلامی کی اور انہیں قریب کے میدان میں جاکر احتجاج کرنے کو کہا، خاتون کی یہ تقرار کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا۔ جس کے بعد عوام کے مختلف رد عمل سامنے آئے۔ تاہم اب انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے وضاحت پیش کی ہے۔اپنے ویڈیو میں انہوں نے اپنے تحفظ کیلئے فکر مند تمام عوام کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی کہا کہ انہیں دوسروں کی آواز بننے کہا جارہا ہے، جبکہ دوسروں کو خود اپنی آواز اٹھانی چاہئے۔
یہ بھی پڑھئے: پونے میں معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت، مقامی باشندوں کا احتجاج
اس واقعے نے قانونی رخ اختیار کر لیا۔ وکیل گنارتنا سداورتنے کی بیٹی زین سداورتنے شکایت درج کرائی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چودھری نے انتشار پیدا کیا، گالی گلوچ کا استعمال کیا اور عوامی ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالی۔تاہم ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ ڈی سی پی کرشناکانت اپادھیائے نے انڈین ایکسپریس کو بتایا، ’’ہم نے شکایت لے لی ہے اور اس کی جانچ کر رہے ہیں۔ ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ مناسب عمل کے بعد کیا جائے گا۔