بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے بھائی سہیل خان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان دنوں نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’’الائنز‘‘ میں پہنچے، جہاں ان کے ایک مذاقیہ تبصرے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
EPAPER
Updated: August 03, 2026, 9:05 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے بھائی سہیل خان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان دنوں نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’’الائنز‘‘ میں پہنچے، جہاں ان کے ایک مذاقیہ تبصرے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے بھائی سہیل خان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان دنوں نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’’الائنز‘‘ میں پہنچے، جہاں ان کے ایک مذاقیہ تبصرے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ شو کی تازہ تشہیر میں سلمان خان کی شاندار انٹری دکھائی گئی ہے۔ انہیں دیکھتے ہی تمام مقابلہ کرنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ سلمان پہلے اپنے بھائی سہیل خان کی خیریت دریافت کرتے ہیں، جو حال ہی میں سیما سچدیو کے شو سے باہر ہونے کے بعد کافی پریشان دکھائی دے رہے تھے۔
اس دوران سلمان خان دیگر مقابلہ کرنے والوں سے ہنسی مذاق کرتے ہوئے کہتے ہیں، ’’کوئی اسے زیادہ اسٹریس تو نہیں دے رہا؟ ‘‘ پھر مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ رتیش دیشمکھ کی نوکری خطرے میں ہے۔‘‘سلمان کے اس جملے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بہت سے صارفین نے سوال کیا کہ ’’الائنز‘‘ کے میزبان تو کنال کھیمو ہیں، پھر سلمان نے رتیش دیشمکھ کا ذکر کیوں کیا؟
یہ بھی پڑھئے:تنوی شرما نے گوئین تھوئی لِنہ کو شکست دے کر اپنا پہلا سپر ۳۰۰؍ خطاب جیت لیا
واضح رہے کہ رتیش دیشمکھ اس وقت نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’’لاک اپ‘‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے سلمان کے تبصرے کو لے کر مختلف اندازے لگائے جا رہے ہیں۔ تاہم اصل حقیقت مکمل ایپی سوڈ نشر ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی کہ سلمان خان کا اشارہ کس جانب تھا۔
یہ بھی پڑھئے:رام گوپال ورما اور اُرمیلا ماتونڈکر کی ’خفیہ شادی‘ کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟
دوسری جانب ’’الائنز‘‘ میں فیملی ویک جاری ہے، جس کے تحت مقابلہ کرنے والوں کے اہلِ خانہ ان سے ملاقات کے لیے شو میں آ رہے ہیں۔ سلمان خان کی موجودگی نے نہ صرف سہیل خان کا حوصلہ بڑھایا بلکہ شو میں بھی نئی جان ڈال دی۔ ادھر ’’بگ باس ۲۰‘‘ کے آغاز کی تیاریاں بھی زوروں پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس نئے سیزن میں کامیڈین سنیل پال سمیت اداکارہ نیا شرما اور جنت زبیر کی شرکت کی بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، اگرچہ میکرز کی جانب سے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔