بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کا ماننا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’وار۲‘ ناظرین کیلئے تھیٹروں میں دیکھنے کیلئے ایک نا قابل فراموش فلم ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 14, 2025, 1:10 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کا ماننا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’وار۲‘ ناظرین کیلئے تھیٹروں میں دیکھنے کیلئے ایک نا قابل فراموش فلم ہوگی۔
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کا ماننا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’وار۲‘ ناظرین کیلئے تھیٹروں میں دیکھنے کیلئے ایک نا قابل فراموش فلم ہوگی۔ ریتک نے کہا کہ ’’جب میں نے ’وار‘میں کبیر کا کردار ادا کیا تو مجھے جو پیار اور تعریف ملی اس نے مجھے ’کہو نا ... پیار ہے‘، ’دھوم۲‘ اور ’کرش‘ کے دوران ملنے والی محبت کی یاد دلادی۔ اس بار میں کبیر کے طور پر واپس آ رہا ہوں اور یہ کردار ادا کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔‘‘فلم ’وار۲‘ میں کام کرنے کیلئے شدید چوٹوں سے صحت یاب ہونے والے ریتک کا کہنا ہے کہ اس فلم کیلئے انھوں نے جتنے بھی دکھ اور تکلیفیں برداشت کیں وہ قابل قدر تھیں۔ انہوں نےکہاکہ ’’یہ مشکل تھا (درد اور چوٹ کے ساتھ کام کرنا)۔ ہم نے بہت محنت کی۔‘‘ ایک وقت تھا جب میں سیٹ پر درد محسوس کرتا، میں سوچتا، کیا یہ سب واقعی اس کے قابل ہے؟ لیکن اب جب میں لوگوں کی محبت دیکھتا ہوں، تو جواب ملتا ہے، ہاں، بالکل۔‘‘