بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ ریتوپرنا سین گپتا نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف بنگالی سنیما بلکہ ہندی فلموں میں بھی اپنی شناخت بنائی ہے۔
EPAPER
Updated: November 09, 2026, 1:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ ریتوپرنا سین گپتا نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف بنگالی سنیما بلکہ ہندی فلموں میں بھی اپنی شناخت بنائی ہے۔
بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ ریتوپرنا سین گپتا نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف بنگالی سنیما بلکہ ہندی فلموں میں بھی اپنی شناخت بنائی ہے۔۹۰ءکی دہائی میں اداکار پروسین جیت چٹرجی کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد مقبول ہوئی تھی۔ دونوں نے ایک ساتھ ۵۰؍سے زیادہ فلموں میں کام کیا اور بنگالی فلمی دنیا کی کامیاب جوڑیوں میں شمار ہونے لگے۔ تاہم، ریتوپرنا کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا جب انہوں نے فلمی دنیا سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:وجے سیتھوپتی ۵۴ویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں ایوارڈ پیش کریں گے
دراصل، شادی کے بعد ریتوپرنا نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیح دی اور سنگاپور منتقل ہوگئیں۔ اس دوران انہوں نے فلموں سے وقفہ لے لیا، لیکن اداکاری سے ان کا تعلق کبھی ختم نہیں ہوا۔ سنیما سے وابستگی اور دوبارہ کام کرنے کی خواہش انہیں واپس فلمی دنیا میں لے آئی۔ واپسی کے بعد انہوں نے بنگالی فلموں کے ساتھ ہندی فلموںمیں بھی اپنی سرگرمیاں بڑھائیں اور نئی نسل کے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ریتوپرنا نے ’تیسرا کون‘، ’میں، میری بیوی اور وہ‘، ’بنارس‘ اور ’دل تو بچہ ہے جی‘ جیسی ہندی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ اس طرح شادی کے بعد فلموں سے وقفہ لینے والی یہ اداکارہ دوبارہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ فلمی دنیا میں سرگرم ہوگئیں۔