• Mon, 09 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی میں شکر فی کوئنٹل ۱۲۱؍ روپے مہنگی!

Updated: November 09, 2026, 1:23 PM IST | Agency | New Delhi

تھوک بازار میں چاول ، گندم ، دال ، خوردنی تیل کے دام بھی بڑھ گئے۔ خوردہ بازار میں شکر فی کلو۱ء۲۷؍روپےمہنگی۔

The retail price of sugar has also increased by Rs 1.27 per kg, reaching Rs 45.60 per kg. Photo: INN
شکر کے ری ٹیل دام بھی فی کلو ۲۷ء۱؍ روپے بڑھ کر ۴۵ء۶۰؍روپے ہوگئی ہے۔ تصویر: آئی این این

گھریلو تھوک اجناس کے بازاروں میں گزشتہ ہفتے چینی اوسطاً۱۲۱؍ روپے فی کوئنٹل مہنگی ہو گئی۔ چینی کے ساتھ چاول، گندم، دالوں اور خوردنی تیلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ چینی میں مسلسل پانچویں ہفتے تیزی رہی۔ گزشتہ ہفتے میٹھے کے بازار میں چینی کی اوسط قیمت۱۲۱؍ روپے بڑھ کر ہفتے کے آخر میں۵؍ہزار۶۲۷؍ روپے فی کوئنٹل پر پہنچ گئی۔ گڑ بھی۴۸؍ روپے مہنگا ہوا۔ خوردہ بازار میں بھی چینی میں۱ء۲۷؍ روپے فی کلوگرام کا اوسط اضافہ رہا اور یہ۶۰ء۴۵؍ روپے فی کلوگرام ہو گئی۔

ہفتے کے دوران چاول کی اوسط قیمت۱۱؍ روپے بڑھ کر ہفتے کے آخر میں۴؍ہزار۳۷۶؍ روپے فی کوئنٹل پر پہنچ گئی۔ گندم کی قیمت۱۶؍ روپے بڑھ کر۲؍ہزار۹۵۵؍ روپے فی کوئنٹل ہو گئی۔ آٹا بھی۲۴؍ روپے مہنگا ہوا اور ۳؍ ہزار ۴۱۹؍ روپے فی کوئنٹل فروخت ہوا۔

ہفتے کے دوران ارہر دال کی اوسط قیمت ۱۱۱؍ روپے اور چنا دال کی۸۳؍ روپے فی کوئنٹل بڑھ گئی۔ مونگ دال۷۲؍ روپے اور اڑد دال۶۶؍ روپے مہنگی ہوئی۔ مسور دال کی قیمت بھی۲۱؍ روپے فی کوئنٹل بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کی سرحدوں پر ہندوستانیوں کی آمد سے متعلق واقعات میں ۶۶ ؍فیصد کمی

گزشتہ ہفتے سرسوں کا تیل اوسطاً۲۲۸؍ روپے اور مونگ پھلی کا تیل۱۰۲؍ روپے فی کوئنٹل مہنگا ہوا۔ سویا تیل میں۹۶؍ روپے اور ونسپتی میں۷۵؍ روپے کی تیزی رہی۔ سورج مکھی کا تیل۱۹؍ روپے اور پام آئل۱۴؍ روپے فی کوئنٹل اوپر بولا گیا۔سرکاری ویب سائٹ پر جاری اناج کی اوسط تھوک قیمتیں ہفتہ کو اس طرح رہیں-

دال-دلہن: دال چنا۸؍ہزار۷۳۱ء۲۶؍روپے، مسور کالی۸؍ہزار۲۳۴ء۱۳؍ روپے، مونگ دال ۱۰؍ہزار۶۲۳ء۸۷؍روپے، اڑد دال ۱۱؍ ہزار ۷۷۷ء۵۱؍روپے، ارہر دال ۱۲؍ ہزار۶۲۳ء۷۶؍ روپے فی کوئنٹل رہی۔

اناج  (قیمت فی کوئنٹل) گندم دڑا، ۲؍ ہزار ۹۵۵ء۴۵؍ روپے اور چاول ۴؍ ہزار ۳۷۵ء۸۵؍ روپے فی کوئنٹل اور آٹا (گندم) ۳؍ہزار۴۱۸ء۸۶؍روپے فی کوئنٹل رہا۔

چینی-گڑ  چینی ایس۵؍ہزار۶۲۶ء۷۰؍ روپے اور گڑ۶؍ہزار۱۴ء۵۶؍روپے فی کوئنٹل بولے گئے۔

خوردنی تیل:  سرسوں کا تیل ۲۰؍ ہزار ۳۴ء۰۲؍روپے، مونگ پھلی کا تیل ۲۰؍ ہزار ۴۵ء۵۴؍روپے، سورج مکھی کا تیل ۱۸؍ ہزار ۲۹۹ء۶۲؍روپے، سویا تیل ۱۵؍ ہزار ۹۳۷؍روپے، پام آئل۱۴؍ہزار۵۲۹ء۴۲؍ روپے اور ونسپتی۱۵؍ہزار۹۸۹ء۳۳؍روپے فی کوئنٹل کی سطح پر رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK