حمزہ ظہور کی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری کی بدولت پاکستان انڈر ۔۱۹؍ ٹیم نے اے سی سی انڈر ۔۱۹؍ ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے مقابلے میں ہندوستان کو ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: November 09, 2026, 1:37 PM IST | Agency | Muscat
حمزہ ظہور کی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری کی بدولت پاکستان انڈر ۔۱۹؍ ٹیم نے اے سی سی انڈر ۔۱۹؍ ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے مقابلے میں ہندوستان کو ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
حمزہ ظہور کی شاندار ناٹ آؤٹ سنچری کی بدولت پاکستان انڈر ۔۱۹؍ ٹیم نے اے سی سی انڈر ۔۱۹؍ ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے مقابلے میں ہندوستان کو ۳؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ۲۰۹؍ رنوں کا ہدف ۴۸ء۱؍اوور میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
عمان میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز حمزہ ظہور نے ۱۰۰؍ رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ انہوں نے حسنین عباس ڈار (۳۸) کے ساتھ چھٹے وکٹ کیلئے ۱۰۷؍ رنوں کی اہم شراکت قائم کرکے پاکستان کو مشکل صورت حال سے نکالا۔ ایک وقت پاکستان نے ۶۱؍رن پر ۵؍ وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ ہندوستان کی جانب سے منل چوہان نے ۳؍وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’مجھے اپنی بیٹنگ لائن اپ پر پورا بھروسہ ہے‘‘
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی ہندوستانی ٹیم ۴۶ء۳؍اوور میں ۲۰۸؍ رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ارجن راجپوت نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ۱۰۷؍ رن بنائے۔ وہ اس وقت کریز پر آئے تھے جب ہندوستان کا اسکور ۳؍ وکٹ پر ۲۲؍رن تھا۔ انہوں نے مشکل حالات میں ٹیم کی اننگز کو سنبھالا، لیکن دوسرے سرے سے انہیں خاطر خواہ تعاون نہیں مل سکا۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا، نکاب شفیق اور رضوان اللہ نے ۳۔۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان انڈر ۔۱۹؍ ٹیم گروپ’ اے‘ کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان نے اب تک اپنے دونوں میچ جیتے ہیں اور اس کے ۴؍ پوائنٹس ہیں جبکہ ہندوستان انڈر ۔۱۹؍ٹیم ۲؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کو ۹؍وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ہندوستان نے نیپال کو ۱۰؍ وکٹوں سے ہرایا تھا۔