ہندی فلموں میں جب کبھی قوالی کا ذکر ہوتا ہے توموسیقارروشن کانام سرفہرست آتا ہے۔ روشن نے فلموں میں ہر طرح کےنغموں میں موسیقی کا جادو جگایا ہے۔ قواليوں کو موسیقی آموز بنانے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔
ہندی فلموں میں جب کبھی قوالی کا ذکر ہوتا ہے توموسیقارروشن کانام سرفہرست آتا ہے۔ روشن نے فلموں میں ہر طرح کےنغموں میں موسیقی کا جادو جگایا ہے۔ قواليوں کو موسیقی آموز بنانے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔
۱۴؍جولائی۱۹۱۷ءکوموجودہ پاکستان کے گونجراوالا شہر میں ایک ٹھیکےدارکےگھرمیںپیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام روشن لال ناگرتھ تھا۔ روشن کی دلچسپی بچپن سےہی اپنے والد کے کاروبار میں نہ ہوکر موسیقی میںتھی۔اس دلچسپی کی وجہ سے وہ اکثر فلمیں دیکھنے جایا کرتے تھے۔ اسی دوران انہوں نے ایک فلم ’پران بھگت‘ دیکھی۔ فلم’پران بھگت‘میں سہگل کی آواز میں ایک بھجن روشن کو کافی پسند آیا تھا۔ اس بھجن سے وہ اتنا زیادہ متاثر ہوئے کہ انہوں نے یہ فلم کئی دفعہ دیکھی۔۱۱؍سال کی عمر تک موسیقی کی طرف مکمل طور پر ان کا رجحان ہوگیا اور وہ استاد منوہر بروے سے موسیقی کی تعلیم لینے لگے۔روشن نے۱۹۴۰ءمیںبطور موسیقار اپنےکریئرکاآغاز آکاشوانی سینٹر دہلی میں کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے آکاشوانی سے نشر ہونےوالے متعدد پروگراموں میں ہاؤس کمپوزر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔۱۹۴۹ءمیں فلمی موسیقار بننے کے خواب سجائے روشن دہلی سے ممبئی آگئے۔
۱۹۵۰ءکی دہائی کے اوائل میں روشن نے گلوکار محمد رفیع ، مکیش اور طلعت محمود کے ساتھ کام کیا ۔ ملہار(۱۹۵۱ء)شیشم اور انہونی (۱۹۵۲ء)کچھ ایسی فلمیں تھیں جو انہوں نے۱۹۵۰ءکی دہائی کے دوران کی تھیں ۔ اس دوران ،انہوں نےمیرا بھجن بھی ترتیب دیا جو بہت مشہور ہوا ، ’ایری میں تو پریم دیوانی میرا درد نا جانے کوئی‘جسے لتا منگیشکرنےفلم نو بہار(۱۹۵۲ء)کے لیے گایا تھا۔وہ ہمیشہ تجارتی طور پر کامیاب نہیں رہے۔انہوں نے بطور نغمہ نگار اندیور اور آنند بخشی کو ہندوستانی فلم انڈسٹری میںپہلا موقع دیا ۔
۱۹۶۰ءکی دہائی روشن اور ان کی موسیقی کے لیے سنہری دور ثابت ہوئی۔ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے ساتھ لوک موسیقی کو ڈھالنے کی ان کی صلاحیت ان کا ٹریڈ مارک بن گئی اور اس کے نتیجے میں کامیاب فلمی موسیقی بنی۔ اس دوران روشن نے ’نہ تو کاروان کی تلاش ہے‘ اور ’زندگی بھر نہیں بھولے گی وہ برسات کی رات‘ (برسات کی رات، ۱۹۶۰ء) جیسے سپرہٹ گیت تخلیق کئے۔
اب کیا مثال دوں‘ اور’کہیںتو ملےگی ، کبھی تو ملےگی‘ (آرتی، ۱۹۶۲ء)’جو وعدہ کیا وہ نبھاناپڑےگا‘،’پاؤں چھو لینے دو‘ ،’جو بات تجھ میں ہے‘ اور ’جرم الفت پہ‘ (تاج محل ،۱۹۶۳ء)،’نگاہیں ملانے کو جی چاہتا ہے‘ اور ’لاگا چنری میں داغ‘ (دل ہی تو ہے ، ۱۹۶۳ء) ’سنسار سےبھاگے پھرتےہو‘ (چترلیکھا ، ۱۹۶۴ء) اور ’اوہ رے تال ملے‘اور ’خوشی خوشی کر دو وداع‘(انوکھی رات،۱۹۶۸ء)جیسے گیت انہوں نے تخلیق کئے۔اس کے علاوہ انہوں نے فلم ممتا(۱۹۶۶ء)کے لیے کچھ دھنیںکمپوزکیں جن کے بول مجروح سلطانپوری کے تھے ، ’رہتے تھے کبھی جن کے دل میں‘ اور ’رہیں نہ رہیں ہم‘ کو لتا منگیشکر نے گایا تھا اور ہیمنت کمار کے ساتھ ان کا ہٹ گیت ،’چھپا لو یوں دل میں پیار میرا‘ ۔ اسی طرح دیوار (۱۹۶۶ء) کیلئے ’آیاہےمجھے پھر یاد وہ ظالم ، گزرا زمانہ بچپن کا‘ ، ’بہاروں نے میرا چمن لوٹ کر‘، ’دنیا میں ایسا کہاں سب کا نصیب ہے ۔‘ جیسے شاندار گیت پیش کئے۔روشن کو۱۹۶۳ءمیںفلم تاج محل کے لئے بہترین موسیقار کے فلم فیئرایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہندی سنیما کو اپنی بے مثال موسیقی سے شرابورکرنے والے عظیم موسیقار ۱۶؍نومبر۱۹۶۷ءکواس دنیا کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ گئے۔