• Sat, 08 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ بگ باس ۱۹‘‘ کے دورانیہ میں توسیع کی افواہیں دم توڑ گئیں، فائنل ۷؍ دسمبر کو

Updated: November 08, 2025, 5:03 PM IST | Mumbai

مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس ۱۹‘‘ کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اسے چار ہفتے کی توسیع دی جائے گی، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق شو کو منصوبہ بندی کے مطابق ہی ختم کیا جائے گا۔ پروڈیوسرز نے تصدیق کی ہے کہ سیزن اپنے ۱۵؍ ہفتے کے فارمیٹ پر ہی چلے گا اور اس کا فائنل ۷؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ہوگا۔ اس دوران شو کے ممکنہ فاتح کے بارے میں مداحوں میں جوش بڑھ گیا ہے، جہاں گورو کھنہ ووٹنگ میں سب سے آگے نظر آ رہے ہیں۔

Picture: INN
تصویر:آئی این این

ریئلٹی ٹی وی شو ’’بگ باس ۱۹‘‘ کے حوالے سے ۴؍ ہفتے کی توسیع کی خبروں پر آخرکار باضابطہ طور پر مہر لگ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شو کے میکرز نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ سیزن کو اس کے طے شدہ شیڈول سے آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، پروڈکشن ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ ’’سیزن کو بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ شو اپنے ۱۵؍ ہفتے کے فارمیٹ کے مطابق ہی چلے گا، اور تمام اقساط پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت نشر ہوں گی۔ واضح رہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب شائقین ٹی آر پی ریٹنگز اور شو میں جاری ڈرامے کی وجہ سے توسیع کی امید کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کے مشہور گیت ’’او او جانِ جاناں‘‘ نے بچوں کو زیادہ متاثر کیا تھا : سہیل خان

اب تصدیق ہو چکی ہے کہ ’’بگ باس ۱۹‘‘ کا فائنل ۷؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو نشر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، میزبان سلمان خان اس تاریخ میں تبدیلی کے خواہاں نہیں تھے کیونکہ وہ اپنی آنے والی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اداکار ہرش وردھن رانےکا فلم ’’فورس ۳ ‘‘ میں داخلہ

ممکنہ فاتح کے بارے میں قیاس آرائیاں
شو اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اور مداحوں میں ممکنہ فاتح کے بارے میں شدید بحث جاری ہے۔ آن لائن ووٹنگ اور سوشل میڈیا پولز کے مطابق، گورو کھنہ مسلسل سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر رہے ہیں۔ ایک حالیہ ایپی سوڈ میں گورو نے پُراعتماد انداز میں کہا کہ ’’میں ہوں ٹی وی کا سپر اسٹار ۔‘‘ ساتھی مدمقابل فرحانہ بھٹ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’’فائنل میں کھڑی ہو کر تالی بجائے گی میرے لئے، لوگ تجھے اس لئے پہچانیں گے کہ تو میرے سیزن میں آئی تھی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: فلم ’’گستاخ عشق‘‘ ۲۸؍نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان آراء منقسم ہیں۔ ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’ایسا لگتا ہے کہ میکرز گورو کھنہ کو جتانا چاہتے ہیں، مگر دیکھتے ہیں آخر میں کیا ہوتا ہے۔‘ ‘جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ ’’گورو کھنہ بگ باس ۱۹؍ کے بلا متنازع فاتح ہیں۔‘‘

اس ہفتے گورو کھنہ، ابھیشیک بجاج، اشنور کور، نیلم گری، اور فرحانہ بھٹ کو بے دخلی کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ اگلا ہفتہ کس کیلئے نیا موڑ لائے گا۔ واضح رہے کہ ’’بگ باس ۱۹‘‘ روزانہ رات ۹؍ بجے کلرز ٹی وی پر نشر ہوتا ہے ۔ اسے جیو ہاٹ اسٹار پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK