Updated: February 12, 2026, 11:02 AM IST
| Mumbai
شیرفین رُدر فورڈ (ناٹ آؤٹ ۷۶؍رن) کی ۴۲؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۷؍ چھکوں سے سجی جارحانہ نصف سنچری اور لیفٹ آرم اسپنر گڈاکیش موتی (۳۳؍ رن پر ۳؍ وکٹ) کی مہلک گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے مقابلے میں بدھ کو انگلینڈ کو۳۰؍ رن سے ہرا کر اپنی لگاتار دوسری جیت درج کی ہے۔
ویسٹ انڈین کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این
شیرفین رُدر فورڈ (ناٹ آؤٹ ۷۶؍رن) کی ۴۲؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۷؍ چھکوں سے سجی جارحانہ نصف سنچری اور لیفٹ آرم اسپنر گڈاکیش موتی (۳۳؍ رن پر ۳؍ وکٹ) کی مہلک گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے مقابلے میں بدھ کو انگلینڈ کو۳۰؍ رن سے ہرا کر اپنی لگاتار دوسری جیت درج کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اداکارہ سری لیلا نے ایم بی بی ایس مکمل کیا، تقسیم اسناد کی تقریب کا ویڈیو وائرل
ویسٹ انڈیز نے۶؍وکٹوں کے نقصان پر۱۹۶؍ رنز کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو۱۹؍ اوورز میں ۱۶۶؍ رنز پر سمیٹ دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے اچھے آغاز کے ساتھ ساتویں اوور تک ایک وکٹ کے نقصان پر ۷۴؍ رنز بنا لیے تھے، لیکن اس کے بعد موتی کے سامنے ان کی بلے بازی لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹ گرتے رہے۔
ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے ۱۲؍ اوورز میں۹۴؍ رنز دے کر ۶؍وکٹ حاصل کئے۔ فلپ سالٹ نے ۳۰؍، جوس بٹلر نے۲۱؍، جیکب بیتھل نے ۳۳؍رن اور کپتان ہیری بروک نے ۱۷؍ رنز بنائے۔ سیم کرن نے تنِ تنہا جدوجہد کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ۴۳؍ رنز بنائے، لیکن وہ انگلینڈ کو شکست سے نہ بچا سکے۔
یہ بھی پڑھئے:ایپسٹین فائلز: ہردیپ سنگھ پوری نے جیفری سے ملاقات تسلیم کی
اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف ۸؍ رنز کے مجموعی اسکور پر اس کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ اس مشکل صورتحال میں شیمرون ہیٹ مائر (۲۳) اور روسٹن چیز ۳۴) نے ٹیم کو سنبھالا اور ۲۸؍گیندوں پر ۴۷؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، یہ دونوں کھلاڑی بھی وقفے وقفے سے آؤٹ ہو کر پویلین چلے گئے۔