Inquilab Logo

بر من دا نے لتا منگیشکر کے ساتھ کام کرنا بند کردیا تھا 

Updated: October 31, 2023, 10:47 AM IST | Agency | Mumbai

ہر دلعزیز موسیقار سچن دیو برمن ۳۱؍ اکتوبر ۱۹۷۵ء کو اس دنیا سے الوداع کہہ گئے لیکن اب ان کی موسیقی آج بھی سامعین کو بے پناہ محظوظ کرتی ہے۔

S. D. Burman. Photo: INN
ایس ڈی برمن۔ تصویر:آئی این این

ہر دلعزیز موسیقار سچن دیو برمن ۳۱؍ اکتوبر ۱۹۷۵ء کو اس دنیا سے الوداع کہہ گئے لیکن اب ان کی موسیقی آج بھی سامعین کو بے پناہ محظوظ کرتی ہے۔ برمن دا کا فلم انڈسٹری کے کسی بھی فنکار سے شاید  ہی کوئی جھگڑا ہوا ہو لیکن انہوں نے۱۹۵۷ء میں ریلیز فلم پیئنگ گیسٹ کے گانے چاند پھر نکلا کے بعد لتا منگیشکر کے ساتھ کام کرنا بند کردیا۔ دونوں نے تقریباً ۵؍ برس تک ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیا۔  بعد میں برمن دا کے بیٹے آر ڈی برمن کے کہنے پر  لتا منگیشکر نے برمن دا کی موسیقی سے سجی فلم بندنی  کیلئے  میرا گورا اننگ لئی لے  گانا گایا۔موسیقی دینے کے علاوہ  برمن دا نے کئی فلموں کیلئے گانے بھی گائے۔ایس ڈی برمن کو دو مرتبہ بہترین موسیقار کے فلم فیئر  ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایس ڈی برمن کو سب سے پہلے ۱۹۵۴ء  میں ریلیز فلم ٹیکسی ڈرائیور کیلئے بہترین موسیقار  کا فلم فیئر  ایوارڈ ا دیا گیا۔ اس کے بعد ۱۹۷۳ء میں بہترین فلم ابھیمان کیلئے بھی وہ بہترین موسیقار کے فلم فیئر  ایوارڈ سے نوازے گئے۔  آج بھی موسیقی کے مداح دل سےیہی کہتے  ہیں،’’ او جانے والے ہوسکے تو لوٹ کے آنا۔‘‘ سچن دیو برمن یکم اکتوبر۱۹۰۶ء کو تریپورہ کےشاہی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی سے انہیں موسیقی کا شوق تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK