• Thu, 20 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیڈی سنک ’ایونجرز: ڈومسڈے‘‘ کی کاسٹ میں شامل

Updated: November 20, 2025, 8:04 PM IST | Los Angeles

’’اسٹرینجر تھنگس‘‘ اسٹار سیڈی سنک نے ایک اور بڑی ہالی ووڈ فلم اپنے نام کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ مارول کی آنے والی فلم ’’ایونجرز: ڈومسڈے‘‘میں شامل ہو رہی ہیں جس کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے آخر میں لندن میں ہوگی۔

Sadie Sink. Photo: X
سیڈی سنک۔ تصویر: ایکس

’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ سیزن ۵؍ اور ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کے بعد سیڈی سنک نے مبینہ طور پر ایک اور بڑی ہالی ووڈ فلم حاصل کر لی ہے۔ ٹونی ایوارڈ نامزد اداکارہ ’’ایونجرز: ڈومسڈے‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہوں گی، جو مارول سنیماٹک یونیورس کی اگلی بڑی فلم ہے۔ سیڈی سنک جلد ہی ’’ایونجرز: ڈومسڈے‘‘ کی شوٹنگ شروع کریں گی۔ فلم ۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ پہلے یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن شیڈول کو سال کے آخر تک آگے بڑھا دیا گیا۔ ایک نئی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ سنک کی شمولیت فلمسازوں کی جانب سے کنفرم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فرحان اختر کی ’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ قانونی تنازع کا شکار

سنک کیسے ایونجرز کا حصہ بنیں؟
پروڈیوسر جیمز بیئرمین نے ڈیڈ لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ میں سیڈی کے کردار پر کافی قیاس آرائیاں ہیں، مگر میں جانتا ہوں کہ وہ اگلی ایونجرز فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں، جس کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے آخر میں لندن میں ہو گی۔‘‘ 

’’ایونجرز: ڈومسڈے‘‘ کی تصدیق شدہ کاسٹ
مارول کی یہ آنے والی فلم اب تک اپنے بڑی اور طاقتور کاسٹ کے باعث سرخیوں میں ہے۔ فلم میں شامل ستارے ہیں: رابرٹ ڈاؤنی جونیئر بطور ڈاکٹر ڈوم، پیڈرو پاسکل بطور مسٹر فنٹاسٹک، پیٹرک اسٹیورٹ بطور پروفیسر ایکس، ایان مک کیلن بطور میگنیٹو، کرس ہیمس ورتھ (تھور)، انتھونی میکی (کیپٹن امریکہ)، پال رڈ (اینٹ مین)۔ ان میں سے کئی اداکار ایم سی یو کے اپنے آئیکونک کرداروں کو دوبارہ نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰؍ ہزار کال اور ۱۱؍ ہزار میسج آئے: فون نمبر لیک ہونے کے بعد منور فاروقی کا ردعمل

’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ میں سیڈی سنک کا ممکنہ کردار
’’ایونجرز: ڈومسڈے‘‘ سے قبل سیڈی سنک ’’اسپائیڈر مین: بران، نیو ڈے‘‘ میں بھی ممکنہ طور پر نظر آئیں گی۔ ان کے ممکنہ کردار یہ ہوسکتے ہیں: جین گرے، مے ڈے پارکر، یا گیوین سٹیسی۔ فلم کی تصدیق شدہ کاسٹ میں شامل ہیں:ٹام ہالینڈ بطور پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین، زینڈایا بطور ایم جے، جیکب بٹالون بطور نیڈ لیڈز، جون برن تھل بطور پنشر، مائیکل مینڈو بطور اسکارپین

سیڈی سنک کا اگلا بڑا پروجیکٹ: ’’رومیو اینڈ جولیٹ‘‘
سیڈی سنک جلد ہی رابرٹ آئیکی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’رومیو اینڈ جولیٹ‘‘ میں جولیٹ کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جہاں ان کے مقابل نوآح جوپ رومیو کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK