موہت سوری نے بتایا کہ ان کی اگلی فلم ’’سیارہ‘‘ کا نام پہلے ’’عاشقی ۳‘‘ تجویز کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اہان پانڈے اور انیت پڈا نے ادکاری سے سجی یہ فلم ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: June 25, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai
موہت سوری نے بتایا کہ ان کی اگلی فلم ’’سیارہ‘‘ کا نام پہلے ’’عاشقی ۳‘‘ تجویز کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اہان پانڈے اور انیت پڈا نے ادکاری سے سجی یہ فلم ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
موہت سوری نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم ’’سیارہ‘‘ کا نام پہلے ’’عاشقی ۳‘‘ تجویز کیا تھا۔ موہت سوری نے اس تعلق سے کہا کہ ’’میرے لئے رامینس ایک صنف ہے کیونکہ مجھے یہ سب سے زیادہ پسند ہے ۔ میں ہمیشہ لوگوں اور ان کی لو اسٹوریز سے متاثر ہوتا تھا۔ ہر شخص کی اپنی منفرداور مختلف لو اسٹوری ہوتی ہے۔ آپ بہت سے جذبات محسوس کرتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ محبت ہر ایک مسئلے کا حل ہے۔ یہ ایک عظیم شفا بھی ہوسکتی ہے۔‘‘
انہوں نے رامینس کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے ذہن میں ’’عاشقی ۳‘‘ کا خیال تھا جو اب ’’سیارہ ‘‘ ہے۔ میں نت نئی لو اسٹوریز کو لوگوں کے سامنے لانے کی کوشش کرتا رہتاہوں۔‘‘ موہت سوری نے مزید کہا کہ ’’ مجھے لو اسٹوریز بناتے ہوئے ۲۰؍سال مکمل ہوگئے ۔ ’’سیارہ‘‘ ایک نئی لو اسٹوری ہے جس کا تجربہ کوئی شخص اپنی کم عمری میں کر سکتا ہے۔ ‘‘موہت سوری نے مزید کہا کہ ’’ مجھے اس چیز سے محبت ہے کہ نوجوان کیسا سوچتے ہیں اور محبت کو کس طریقے سے محسوس کرتے ہیں۔ گہرے جذبات اور زندگی کو تبدیل کر دینے والے رشتے کے تجربے کیلئے لوگ نوجوانوں کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ مجھے اس چیز سے محبت ہے کہ کس طرح نوجوانوں کے دماغ کام کرتے ہیں، وہ کیا محسوس کرتے ہیں اور وہ محبت کو کیا سمجھتے ہیں۔ ’’سیارہ‘‘ دلوں اورنوجوان لڑکے اورلڑکیوں کی روحوں تک پہنچنے کا میرا سفر ہے۔‘‘
’’سیارہ‘‘
یاد رہے کہ ’’سیارہ‘‘ کووائے آر ایف کے سی ای او اکشے ودھانی نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ فلم ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروںمیں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں اہان پانڈے اور انیت پڈا نے اداکاری کی ہے۔