Inquilab Logo

سلمان خان : ٹیم انڈیا اب جیت جائے گی، آپ سب واپس تھیٹر میں...

Updated: November 18, 2023, 5:33 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سلمان خان نے ٹیم انڈیا کوورلڈکپ کے فائنل میچ کیلئے نیک خواہشات دی ۔انہوں نے کہا کہ ’’ورلڈ کپ فائنل والے دن باکس آفس پر ٹائیگر ۳ ؍کی کارگردگی پر اثر پڑےگا۔‘‘

Salman Khan. Photo: INN
سلمان خان۔ تصویر : آئی این این

سلمان خان نے جمعہ کو ٹائیگر ۳ ؍کی کامیابی پر ممبئی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے رقص کیا ساتھ ہی مزاحیہ تبصروں سے مداحوں کو محظوظ بھی کیا، وہیں انہوں نے ون ڈے کرکٹ کپ کے فائنل کے دن باکس آفس پر ان کی فلم ٹائیگر ۳ ؍ کی کارگردگی متاثرہونے کا اندیشہ بھی ظاہرکیا۔ 
کروڑوں کرکٹ مداح براہ راست ورلڈکپ فائنل دیکھنے کیلئے ڈیذنی پلس ہاٹ اسٹار پر ہیں اور ٹیم انڈیا کرکٹ کے فائنل کے ساتھ ہی اس پلیٹ فارم پر ایک نیا ریکارڈ بننے کی امید ہے۔ 
بات چیت کے دوران سلما ن خان نےامید کی کہ انڈیا ورلڈ کپ جیتے اور لوگ پھر سے سنیما گھروں کا رخ کریں۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہر گیم انڈیا جیتتی ہے اور اس دوران ہم اپنی فلم ٹائیگر ۳ ؍لے کر آئے ہیں ہمارا کلیکشن ہے وہ بہت اچھا ہے۔ انڈیا اب ورلڈ کپ جیت جائے گی اور اس کے بعد آپ سب واپس تھیٹر میں۔‘‘


ٹائیگر ۳؍ نے پہلے دن باکس آفس پر ۴۳؍ کروڑ روپےسے بہترین شروعات کے بعد جمعہ کو یعنی ریلیز کے چھٹے دن ۱۳ ؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ یہ ویک اینڈ فلم کی قسمت کے لئے اہم ثابت ہو سکتا ہے سلمان کی فلم اور ورلڈ کپ کے درمیان مداحوں کو انتخاب کرنا مشکل ہے۔
سلمان نے مداحوں کے ساتھ کافی دلچسپ لمحات گزارے انہوں نے ٹائیگر ۳؍ کے افتتاحی دن پر اپنی حیرت کا اظہار کیا۔ ٹائیگر ۳ ؍ اتوار کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی ۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں پریشان ہوتے ہوئے سوچا کہ کیا لوگ گھر پر دیوالی کی پوجا کر رہیں ہے یا فلم دیکھ رہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ’’ فلم اتوار کو ریلیز ہوئی ہے اور وہ بھی دیوالی والے دن اور ۴۳ ؍ کروڑ کا کلیکشن ہوگیا ہے۔ مجھ ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی گھر پر بیٹھ کر خاندان کے ساتھ پوجا کر رہا تھا کہ نہیں؟۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK