۲۵؍ ستمبر کو امیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہونے والے ’’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کے پہلے ایپی سوڈ میں سلمان خان اور عامر خان نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: September 24, 2025, 6:01 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
۲۵؍ ستمبر کو امیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہونے والے ’’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ کے پہلے ایپی سوڈ میں سلمان خان اور عامر خان نظر آئیں گے۔
کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کا شو ’’ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل‘‘ نشر ہونے کیلئے تیار ہے جس میں ’’امر پریم‘‘ (فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں عامرخان اور سلمان کی جوڑی ) پہلے ایپی سوڈ میں نظر آئیں گے۔ شو کی میزبان کاجول اور ٹوئنکل نے عامر اور سلمان سے ایسے سوالات پوچھے جن کے متعلق اسٹارز کبھی بات نہیں کرتے۔ پروموشن میں عامر خان نے تسلیم کیا کہ وہ سلمان کے متعلق ہمیشہ غلط اندازے لگاتے رہتے تھے۔ دریں اثناء، سلمان نے کہا کہ وہ باپ بننے کے خواہشمند ہیں۔ یاد رہے کہ ۲۵؍ ستمبر کو اس شو کا پہلا ایپی سوڈ نشر ہوگا۔
اہم سوال یہ ہے کہ دونوں اداکارئیں ’’خانز‘‘ کے ساتھ طنز و مزاح والی تفریح کرسکیں گی؟ یہ دونوں خان مل کر انہیں روسٹ کردیں گے؟ سلمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ عامر کے ساتھ اسکول جاتے تھے مگر اب وہ یادیں بہت دھندلی ہوگئی ہیں۔ عامر نے بتایا کہ رینا سے طلاق کے بعد وہ سلمان کے گھر ڈنر کیلئے گئے تھے، اور وہیں ان دونوں کا رشتہ مضبوط ہوا۔ اس دوران سلمان نے کئی ایسی باتیں بتائیں جو انہوں نے اب تک مخفی رکھی تھی۔