• Thu, 25 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’آقائے دوجہاںؐ سے محبت کا اظہار ہمارا ایمانی اورآئینی حق ہے‘‘

Updated: September 25, 2025, 10:47 AM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

تنظیم جاءالحق کی جانب سے علماء اور ائمہ نےمالونی حلقے کی اے سی پی اورسینئرانسپکٹر کو میمورنڈم دیا۔

Ulema of the organization Jaa-ul-Haq Maloni interacting with ACP and seniors. Photo: INN
تنظیم جاء الحق مالونی کے علماء اے سی پی اور سینئر سے گفت و شنید کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

’’’آئی لو محمدؐ ‘کہنا اورآقائے دوجہاںؐ سے محبت کا اظہار ہمارا ایمانی اورآئینی حق ہے۔اس تعلق سے کیس درج کرنا غلط اوربنیادی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔‘‘ تنظیم جاءالحق کی جانب سے علماء اورائمہ نےمالونی حلقے کی اے سی پی اورسینئرانسپکٹر شیلیندر نگرکرکو میمورنڈم دیا اور گفت وشنید بھی کی۔ میمورنڈم کے  مطابق خاص طور پرکانپور اوردیگرعلاقوں میںجوکارروائیاں کی گئیں، ایف آئی آر درج کئے گئے، اس کی جانب آپ کے توسط سے حکومت کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیںکہ اس کارروائی سے لاکھوں مسلمانوں کودلی تکلیف پہنچی ہے ۔آپؐ سے عقیدت اورمحبت کااظہار ہمارا قانونی، آئینی اور مذہبی حق ہے ،اسے کوئی نہ چھین سکتا ہے اورنہ ہی اس سے کسی مسلمان کو روکا جاسکتا ہے۔ اس طرح کی کارروائی بنیادی حقوق کی بھی صریح خلاف ورزی ہے اور سول سوسائٹیز اور جمہوریت کے بھی منافی ہے۔ آئین میں ہر ہندوستانی کو اپنی شناخت کے ساتھ باوقار اندازمیںملک میںرہنے اورمذہبی اصولوں  کی پاسداری کی آزادی دی گئی ہے،اس لئے نہ صرف یہ کہ یہ کیس خارج کیاجائے بلکہ اس با ت کو بھی یقینی بنایا جائے کہ آئندہ پھرایسی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔ اس طرح کی کارروائیاں برادرانہ تعلقات ، اتحاد باہمی، ملکی سالمیت اور امن وامان کے بھی منافی ہیں۔ ہم سب یہ بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ حضوراکرمؐ سےمحبت ہرگز جرم نہیں بلکہ یہ مذہبی اصول وآزادی اورآئینی حق ہے ۔ اس لئے ہمارے مطالبات پرفوری توجہ دی جائے۔
 میمورنڈم دینے کے وقت پولیس اسٹیشن میں اجمل خان (صدر سنی انجمن جامع مسجد)،قاری شوکت علی خان رضوی( نوری مسجد)، مولانا جنید احمد مصباحی (اولیاء مسجد )، مولانا عبدالعلیم (معینیہ مسجد) مولانا سرفراز(جامع مسجد )،مولانا آفتاب عالم خان( نورانی مسجد)، مولانا محمد احمد مصباحی (بلال مسجد)،مولانا محمد یعقوب (محمدیہ مسجد)،مولانا رمضان (طیبہ مسجد)، مولانا الیاس (غوثیہ مسجد )،مولانا احمد رضا (فیضان نوریہ مسجد)،مولانا جاوید (نور مصطفی مسجد)،مولانا عبداللہ(غریب نواز مسجد)،مولانا اقرار (قادری مسجد)اورمولانا معروف (غریب نواز مسجد )وغیرہ موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK