Updated: August 25, 2026, 10:12 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے طویل عرصے سے باڈی ڈبل اور اسٹنٹ پرفارمر پرویز قاضی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ان کی مدد کے لیے فوری قدم اٹھایا۔ قاضی کو رواں ماہ ایک معمولی دل کی سرجری سے گزرنا پڑا، جس کے بعد سلمان خان نے ان کے علاج اور طبی اخراجات کی ذمہ داری سنبھالی۔
سلمان اور پرویز۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے طویل عرصے سے باڈی ڈبل اور اسٹنٹ پرفارمر پرویز قاضی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ان کی مدد کے لیے فوری قدم اٹھایا۔ قاضی کو رواں ماہ ایک معمولی دل کی سرجری سے گزرنا پڑا، جس کے بعد سلمان خان نے ان کے علاج اور طبی اخراجات کی ذمہ داری سنبھالی۔
پرویز قاضی کےمنیجر پیوش کے مطابق۶؍اگست ۲۰۲۶ء کو قاضی اپنے گھر پر طبیعت خراب محسوس کرنے لگے۔ انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں مختلف ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں داخل کرلیا اور ان کی معمولی دل کی سرجری کی گئی۔منیجر نے ان خبروں کی تردید کی کہ قاضی کو فلم کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان کے مطابق طبی ایمرجنسی گھر پر پیش آئی تھی اور اسے دل کا دورہ کہنا درست نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان کے خلاف کھیلنے کا دباؤ الگ ہوتا ہے: ہرمن پریت
پیوش نے بتایا کہ سلمان خان کو جیسے ہی پرویز قاضی کی طبیعت کے بارے میں معلوم ہوا، انہوں نے فوری طور پر معاملے کی ذمہ داری سنبھال لی اور علاج کے انتظامات کو یقینی بنایا۔منیجر کے مطابق سلمان قاضی کو چھوٹے بھائی کی طرح سمجھتے ہیں اور ان کی طبی دیکھ بھال کے لیے فوری مدد کی۔ رپورٹس کے مطابق سلمان اسپتال میں بھی موجود رہے اور اس مشکل وقت میں قاضی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہے۔
یہ بھی پڑھئے:نین تارا کا انکشاف: پہلی ملازمت میں صرف ۲؍ سے ۳؍ ہزار روپے معاوضہ ملا
منیجر کے مطابق پرویز قاضی اب بالکل بہتر ہیں اور صحت یابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں چند دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد وہ دوبارہ کام پر واپسی کرسکتے ہیں۔ پرویز قاضی کئی برسوں سے سلمان خان کے باڈی ڈبل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ ’’پریم رتن دھن پایو‘‘،’’سلطان‘‘، ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘،’’ریس ۳‘‘، ’’بھارت‘‘، ’’دبنگ ۳‘‘ اور’’رادھے ‘‘ سمیت متعدد فلموں میں سلمان کے باڈی ڈبل کے طور پر نظر آ چکے ہیں۔ سلمان اور قاضی کی غیر معمولی مشابہت کی تصاویر بھی ماضی میں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔
پرویز قاضی کی عارضی غیر موجودگی کا اثر سلمان خان کی آنے والی ایکشن فلم ’’مونسٹر‘‘ کے ایکشن شیڈول پر بھی پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ نینتھارا کام کر رہی ہیں اور اس کی ہدایت کاری وامشی پیڈیپلی کر رہے ہیں۔ قاضی کی صحت یابی تک سلمان خان کو بعض ایسے ایکشن سین خود کرنے پڑ سکتے ہیں جو عام طور پر ان کے باڈی ڈبل کی مدد سے مکمل کیے جاتے ہیں۔ فلم کی ایکشن ٹیم میں کورین اسٹنٹ ماہرین بھی شامل ہیں۔