Updated: August 25, 2026, 10:12 PM IST
| Colombo
ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ منگل کو تیسرے دن بارش سے متاثرہ کھیل میں۴ء۸۰؍ اوورز کرائے گئے، جن میں ۲۵۷؍ رنز بنے اور سری لنکا کی ۶؍ وکٹ گریں۔ سری لنکا اب بھی ہندوستان سے ۲۳۸؍ رنز پیچھے ہے۔ موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کی کوشش ہوگی کہ بدھ کو باقی دو وکٹیں جلد حاصل کرکے میچ کو پانچویں دن تک جانے سے روکا جائے۔
ہندوستان اور امریکہ ۔ تصویر:ایکس
ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ منگل کو تیسرے دن بارش سے متاثرہ کھیل میں۴ء۸۰؍ اوورز کرائے گئے، جن میں ۲۵۷؍ رنز بنے اور سری لنکا کی ۶؍ وکٹ گریں۔ سری لنکا اب بھی ہندوستان سے ۲۳۸؍ رنز پیچھے ہے۔ موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کی کوشش ہوگی کہ بدھ کو باقی دو وکٹیں جلد حاصل کرکے میچ کو پانچویں دن تک جانے سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان کے خلاف کھیلنے کا دباؤ الگ ہوتا ہے: ہرمن پریت
سری لنکا نے ۲؍ وکٹ پر ۸؍ رنز سے کھیل شروع کیا تھا۔ دن کا کھیل شام ۶؍ بجکر ۱۳؍ منٹ تک جاری رہنا تھا، لیکن بارش کے باعث وقت سے پہلے اسٹمپس کا اعلان کردیا گیا۔ سری لنکا نے تیسرے دن بہتر مزاحمت کی، تاہم ہندوستان اب بھی مضبوط پوزیشن میں ہے۔پاتھندو سوریابندارا اور سونال دنوشا نے سری لنکا کی اننگز کو سنبھالا۔ پہلے ٹیسٹ میں کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر کھیلنے کے بعد اپنا دوسرا ٹیسٹ کھیل رہے ۲۳؍ سالہ سوریابندارا نے۷۶؍ گیندوں میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے کامندو مینڈس کے ساتھ مل کر ۸۷؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ مینڈس ۵۸؍ گیندوں پر ۳۲؍ رنز بناکر پرسدھ کرشنا کی گیند پر رویندر جڈیجا کے ہاتھوں مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد سوریابندارا نے سونال دنوشا کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا، لیکن جڈیجا نے انہیں ۸۰؍ رنز پر بولڈ کردیا۔ فل لینتھ گیند سوریابندارا کے بلے کا اندرونی کنارا لگنے کے بعد ران سے ٹکرا کر وکٹوں سے جا ٹکرائی۔محمد سراج نے وکٹ کیپر نیروشن ڈکویلا کو دھرو جوریل کے ہاتھوں کیچ کرواکر صفر پر آؤٹ کیا۔ اس سے قبل دھننجیا ڈی سلوا ۸؍ رنز بناکر مانَو سُتھار کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جن کا کیچ کے ایل راہل نے سلپ میں لیا۔
یہ بھی پڑھئے:نین تارا کا انکشاف: پہلی ملازمت میں صرف ۲؍ سے ۳؍ ہزار روپے معاوضہ ملا
سونال دنوشا نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے ۸۵؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ یہ گال ٹیسٹ کی پچ پر ان کی گزشتہ کارکردگی کے بعد بھی مسلسل تیسرا ۵۰؍ پلس اسکور ہے۔ انہوں نے تیز اور اسپن دونوں طرح کی گیندبازی کا اعتماد کے ساتھ سامنا کیا۔اسٹمپس کے وقت سونال دنوشا ۸۵؍ اور لہرو کمارا ۸؍ رنز پر کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان کی جانب سے پرسدھ کرشنا اور مانَو سُتھار نے ۳۔۳؍ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سراج اور رویندر جڈیجا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔