سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی، سلمان خان فلمزجعلی کاسٹنگ کالز کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی جنہوں نے ان کا نام استعمال کیا۔
EPAPER
Updated: January 31, 2024, 6:46 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی، سلمان خان فلمزجعلی کاسٹنگ کالز کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی جنہوں نے ان کا نام استعمال کیا۔
سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی، سلمان خان فلمزجعلی کاسٹنگ کالز کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی جنہوں نے ان کا نام استعمال کیا۔ سلمان خان کی جانب سے ان کی پروڈکشن کمپنی،سلمان خان فلمز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فلموں میں کاسٹ کرنے کیلئے کسی تیسر ےفریق سے وابستہ نہیں ہیں۔ ساتھ ہی کمپنی نےدھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی دھمکی دی ہے۔
سلمان خان فلمز نے کہا کہ ’’یہ واضح کرنے کے لئے ہے کہ نہ ہی سلمان خان اور نہ ہی سلمان خان فلمز فی الحال کسی بھی فلم کیلئے کاسٹنگ کر رہی ہے۔ ہم نے اپنی مستقبل کی فلم کے لئے کسی کاسٹنگ ایجنٹ کی خدمات حاصل نہیں کی ہیں۔ براہ کرم اس مقصد کے لئے آپ کو موصول ہونے والے کسی بھی ای میل یا میسج پر یقین نہ کریں۔ اگر کو ئی پارٹی مسٹر خان یا سلمان خان فلمز کے نام کو کسی بھی غیر مجاز طریقے سے استعمال کرتی پائی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘
گزشتہ سال بھی سلمان کی کمپنی نے ان کا نام استعمال کرکے جعلی کاسٹنگ کالز کرنے والوں کیلئے وارننگ جاری کی تھی۔
سلمان خان نے ۲۰۱۱ میں فلمز پروڈکشن اور ڈسٹریبوشن کمپنی سلمان خان فلمز بنائی۔ ان کی والدہ سلمیٰ خان بھی کمپنی کی حصہ دار ہیں۔ فلم پروڈکشن سے حاصل ہونے والی رقم بیئنگ ہیومن کو عطیہ کی جاتی ہے۔ اس کمپنی نے پہلی فلم ’’چلر پارٹی‘‘ پروڈیوس کی تھی۔ جس کے ہدایت کار نتیش تیواری اور وکاس بہل تھے۔ سلمان خان فلمز نے کئی فلمیں پروڈیوس کی ہے۔ بجرنگی بھائی جان، ہیرو، ٹیوب لائٹ، ریس ۳، لویاتری، نوٹ بک،بھارت، کاغذ، دبنگ۳، رادھے : دی موسٹ وانٹیٹد بھائی، انتم : دی فائنل تروتھ، اور کسی کا بھائی کسی کی جان شامل ہیں۔ سلما ن خان آخری بار یش راج فلمز کی ’’ٹائیگر۳‘‘ میں کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے۔