Inquilab Logo Happiest Places to Work

مدرز ڈے پر سلمان خان نے سلمیٰ خان اور ہیلن کے ساتھ تصویر جاری کی

Updated: May 11, 2026, 6:03 PM IST | Mumbai

مدرز ڈے کے موقع پرسلمان خان نے اپنی والدہ سلمیٰ خان اور دوسری والدہ ہیلن کے ساتھ کچھ پرانی یادگار تصاویر شیئر کیں۔ مداح دونوں کے ساتھ ان کے خوبصورت رشتے کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے۔

Salman Khan Salma Khan And Helen.Photo:INN
سلمان خان، سلمیٰ خان اور ہیلن۔ تصویر:آئی این این

مدرز ڈے کے موقع پرسلمان خان  نے اپنی والدہ سلمیٰ خان اور دوسری والدہ ہیلن  کے ساتھ کچھ پرانی یادگار تصاویر شیئر کیں۔ مداح دونوں کے ساتھ ان کے خوبصورت رشتے کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Iulia V Vantur (@vanturiulia)


سلمان خان نے پرانی تصاویر شیئر کیں
سلمان خان نے انسٹاگرام پر تین پرانی تصاویر پوسٹ کیں اور کیپشن میں صرف لکھا:’’Happy Mother’s Day‘‘۔ایک تصویر میں کم عمر سلمان اپنی والدہ سلمان خان کی گود میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ سلمیٰ خان اور ہیلن  کے درمیان بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ جیسے ہی یہ پوسٹ سامنے آئی، مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں محبت بھرے پیغامات کی بھرمار کر دی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)


دوسری جانب، سلمان کی دوست لولیا ونتور نے بھی مدرز ڈے پرسلمیٰ خان، ہیلن ، سلیم خان اور  اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھاکہ ’’ہیپی مدرز ڈے! میں خود کو خوش قسمت اور شکر گزار سمجھتی ہوں کہ مجھے ان کی محبت، شفقت اور حفاظت نصیب ہوئی۔ چاہے کچھ بھی ہو، ان کا پیار بھرا ہاتھ ہمیشہ میرے ساتھ رہا۔ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔ تمام ان عظیم خواتین کو مدرز ڈے مبارک ہو جنہوں نے میری زندگی میں ماں جیسا کردار ادا کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ٹرولنگ کے بعد بھومی پیڈنیکر ’’دی رائلز‘‘ سیزن ۲؍ سے علاحدہ


سلمان خان کا ہیلن  کے ساتھ رشتہ
سلمان خان اکثر اپنی زندگی میں خاندان کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہیں اور ان کا اپنی والدہ اور سوتیلی والدہ دونوں کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے۔ماضی کی اداکارہ  ہیلن  نے کئی دہائی پہلے سلیم خان   سے شادی کی تھی  اور تب سے وہ خان خاندان کا اہم حصہ رہی ہیں۔ مداح اکثر سلمان اور ان کے بہن بھائیوں کی تعریف کرتے ہیں کہ انہوں نے سلمیٰ خان اور  ہیلن دونوں کے ساتھ محبت بھرا تعلق برقرار رکھا۔ سلمان خان اور ہیلن   کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں، جن میں خاموشی: دی میوزیکل،  ہم دل دے چکے صنم، اور دل نے جسے اپنا کہا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ملبے پر فٹ بال: غزہ کے یتیم بچوں نے میدان میں پناہ تلاش کر لی


سلمان خان کے آنے والے پروجیکٹس
سلمان خان اس وقت اپنی نئی فلم Maatrubhumi: May War Rest in Peace کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جس کی ہدایت کاری اپورولاکھیا کر رہے ہیں جبکہ اس میں چترانگدھا سنگھ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔رپورٹس کے مطابق، انہوں نے ہدایتکار وامشی پیڈی پلی کے ساتھ ایک نئی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے، جس کا عارضی عنوان SVC 63 بتایا جا رہا ہے۔اس فلم میں نین تارا بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK