Inquilab Logo

سلمان خان ایکشن ہیرو ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں

Updated: November 19, 2023, 10:18 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایکشن ہیرو ہونے پر فخر ہے۔سلمان خان کی فلم ٹائیگر۳؍،گزشتہ اتوار۱۲؍ نومبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ ٹائیگر۳؍ باکس آفس پر ۲۰۰؍کروڑروپے کماچکی ہے۔

Salman Khan in an action scene from the movie Tiger. Photo: INN
سلمان خان فلم ٹائیگر کےایک ایکشن سین میں۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایکشن ہیرو ہونے پر فخر ہے۔سلمان خان کی فلم ٹائیگر۳؍،گزشتہ اتوار۱۲؍ نومبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ ٹائیگر۳؍ باکس آفس پر ۲۰۰؍کروڑروپے کماچکی ہے۔ واضح رہے کہ ٹائیگر ۳؍ کی پہلے دن کی آمدنی ۴۳؍کروڑ تھی جبکہ دوسرے دن اس نے ۵۸؍ کروڑ روپے کمائے تھے، تیسرے دن ۴۳ء۵؍ کروڑ، چوتھے دن ۲۰ء۵؍کروڑ اور۱۷ء۷۸؍ کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔
 سلمان خان نے مداحوں سےکہا، میں اس پیار اور خلوص کے لیے آپ سب کاشکر گزار ہوں جو آپ نے مجھ پر برسوں سے برسایاہے اور اس محبت کے لیے بھی جو انھوں نے میری ٹائیگر فرنچائز کو دی ہے۔ میں نےاب تک۳؍ بار سپر اسپائی ٹائیگر کا کردارادا کیا ہے۔ لہٰذا، یہ تعریف میرےلیے کامیابی کی ہیٹ ٹرک کی طرح محسوس ہوتی ہے۔یہ ایک ایسا کردار ہے جس کے لیے میں نے ہر بار اپنے آپ کو خطرے میں ڈالا ہے۔
سلمان خان نے کہا کہ مجھے ایک ایکشن ہیرو ہونےپربہت فخر ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگوں نے مجھے کئی فلموں میں اس اوتار میں پسند کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK