Updated: April 20, 2026, 8:02 PM IST
| Mumbai
رتیش دیشمکھ کی تاریخی فلم ’’راجہ شیواجی‘‘ کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس پروجیکٹ میں سلمان خان ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کی کہانی پر مبنی اس فلم کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے اور اس کی کاسٹ میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔
سلمان خان ۔تصویر:آئی این این
بالی ووڈ میں ان دنوں تاریخی اور پین انڈیا فلموں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اسی دوران ایک نئی خبر نے مداحوں کی جوش و خروش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ خبریں ہیں کہ سلمان خان جلد ایک بڑے تاریخی پروجیکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس فلم کو اداکار رتیش دیشمکھ بنا رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اس پروجیکٹ کے بارے میں ایک بڑا اپڈیٹ دیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم میں سلمان خان کا ایک اہم کردار ہو سکتا ہے، جس نے ناظرین کے درمیان جوش بڑھا دیا ہے۔
رتیش دیشمکھ کافی عرصے سے ’’راجہ شیواجی‘‘ نامی اس فلم پر کام کر رہے ہیں۔ یہ فلم چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی اور ان کی جدوجہد کو بڑے پردے پر شاندار انداز میں پیش کرے گی۔ اب رتیش نے ایک گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ اس پروجیکٹ کے لیے سلمان خان سے بات کی گئی ہے اور وہ فلم میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سلمان فلم میں کس کردار میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:اکشے کمار اور پریادرشن کی فلم کی کمائی میں نمایاں اضافہ
سلمان خان مرکزی کردار میں؟
رتیش دیشمکھ کی اس فلم پر کافی عرصے سے بات ہو رہی ہے، اور اس کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آ چکی ہے جو کہ یکم مئی ہے۔ حال ہی میں اداکار نے ’’بگ باس مراٹھی‘‘ کے چھٹے سیزن میں اپنی آنے والی فلم پر گفتگو کی۔ اسی دوران انہوں نے بتایا کہ فلم میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ تاہم کچھ رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ سلمان جیوا مہالا کا کردار ادا کریں گے۔ فلم میں رتیش دیشمکھ نہ صرف مرکزی کردار میں ہیں بلکہ وہ بطور فلم ساز بھی اس پروجیکٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مثبت سوچ اور اتحاد کی ضرورت ہے: شکست کے بعد ہرمن پریت کور کا عزم
کون کون شامل ہے؟
فلم میں رتیش دیشمکھ کے علاوہ سنجے دت، ابھیشیک بچن، مہیش مانجریکر، سچن کھڈیکر، بھاگیہ شری، فردین خان، جیتندر جوشی، امول گپتے اور جینیلیا دیشمکھ جیسے اداکار بھی شامل ہیں۔ دو سال قبل اس فلم کا اعلان کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم مراٹھی اور ہندی میں ایک ساتھ بنائی جا رہی ہے۔ ۲۰؍ اپریل کو فلم کا ٹریلر بھی لانچ کیا جائے گا۔