Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان نے ننھے مداح کے ساتھ تصویر کھنچوائی

Updated: November 21, 2023, 10:15 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سلمان خان کو ممبئی میں ایکسل انٹرٹینمنٹ کے دفترمیں دیکھا گیا۔یہ دفترکھار ویسٹ میں واقع ہے۔ یہاں اکثر بالی ووڈفلموں کی نمائش ہوتی ہے۔

Salman Khan with his little fan. Photo: INN
سلمان خان اپنے ننھے مداح کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

سلمان خان کو ممبئی میں ایکسل انٹرٹینمنٹ کے دفترمیں دیکھا گیا۔یہ دفترکھار ویسٹ میں واقع ہے۔ یہاں اکثر بالی ووڈفلموں کی نمائش ہوتی ہے۔ سلمان خان بھی یہاں اپنی بھانجی علیزے کی فلم’فرے‘کی اسکریننگ کے لیے پہنچے تھے۔ ایکسل آفس سے باہر آتے ہوئے سلمان خان نے اپنے ایک چھوٹے مداح کے ساتھ پوز دیا۔ انہوں نے فلم ’فرے‘ کی کاسٹ کے ساتھ کلک کی گئی تصاویر بھی حاصل کیں۔
 علیزے اگنی ہوتری سلمان خان کی بہن الویرا خان اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی ہیں۔ علیزے فلم’فرے‘سے بالی ووڈ میں اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پرسنا بشت، جین شا اور ساحل مہتا بھی نظر آئیں گے۔
سومیندرپادھی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’فرے‘ ایک تھریلر ڈرامافلم ہوگی۔ فلم کے ٹیزر میں علیزے آسٹریلیا کے ایک اسکول میں پڑھتی نظر آرہی ہیں ۔وہ کلاس میں بیٹھی او ایم آرشیٹ پر بلبلے بھرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ پیسہ کمانے کے ذرائع کے گرد گھومتی اس کہانی میں رونیت رائےاور جوہی ببر سونی بھی نظرآئیں گی۔’فرے‘ ۲۴؍ نومبر کو سنیماگھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK