بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے رشتے کو سب سے پہلے اداکار سلمان خان نے پہچان لیا تھا جبکہ اس وقت دونوں اپنے پیار کو قبول کرنے سے بچ رہے تھے۔
EPAPER
Updated: July 16, 2026, 7:03 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے رشتے کو سب سے پہلے اداکار سلمان خان نے پہچان لیا تھا جبکہ اس وقت دونوں اپنے پیار کو قبول کرنے سے بچ رہے تھے۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے رشتے کو سب سے پہلے اداکار سلمان خان نے پہچان لیا تھا جبکہ اس وقت دونوں اپنے پیار کو قبول کرنے سے بچ رہے تھے۔ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو ’’ڈبل ڈیٹ‘‘ کے نئے ایپی سوڈ میں سوناکشی اور ظہیر نے اپنی محبت کی کہانی سے جڑے کئی دلچسپ قصے شیئر کیے۔ دونوں نے بتایا کہ سلمان خان، جنہوں نے ان کی پہلی ملاقات کروائی تھی، شروع سے ہی سمجھ گئے تھے کہ ان کے درمیان کچھ خاص چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رابرٹ پیٹنسن کی’’دی بیٹ مین ۲‘‘ایک بار پھر مؤخر، ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان
ظہیر نے کہا’’سلمان خان کو ہم نے بتانے سے پہلے ہی سب پتہ چل گیا تھا۔ انہیں پہلے ہی سمجھ آ گیا تھا کہ ہمارے درمیان کچھ چل رہا ہے۔‘‘ وہیں سوناکشی نے ہنستے ہوئے کہا’’ہم دونوں کے درمیان صاف صاف وائب تھی اور سلمان اتنے بھی بھولے نہیں ہیں۔ انہیں سب دکھ رہا تھا۔ جب بھی وہ مجھ سے پوچھتے تھے، ہم دونوں انکار کر دیتے تھے اور کہتے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ ایک دن انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب تم دونوں میں جھگڑا ہوگا اور دونوں میرے پاس رونے آؤ گے۔ میں تم دونوں سے پیار کرتا ہوں اور کسی ایک کا فریق نہیں لینا چاہتا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:رابرٹ پیٹنسن کی’’دی بیٹ مین ۲‘‘ایک بار پھر مؤخر، ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان
سوناکشی نے بتایا کہ ان کے رشتے کی تصدیق تب ہوئی جب ایک ٹریکنگ ٹرپ کے دوران سلمان خان نے ظہیر سے صرف اتنا کہا’’دکھ رہا ہے سب۔‘‘ اس کے بعد دونوں کو احساس ہو گیا کہ ان کی کیمسٹری اب کسی سے چھپی نہیں ہے۔ پروگرام کے دوران سوناکشی اور ظہیر نے اپنے رشتے کے شروعات کے دنوں، محبت کی کہانی کے یادگار لمحوں اور شادی تک کے سفر کو بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح دوستوں اور عزیزوں نے ان کے رشتے کو شروع سے ہی محسوس کر لیا تھا جبکہ وہ خود اسے ظاہر کرنے سے بچتے رہے۔