• Thu, 05 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کابینی اجلاس کا انعقاد، ۱۲؍ اہم فیصلے کئے گئے

Updated: November 05, 2026, 5:07 PM IST | Agency | Mumbai

گاڑی مالکان کے لئے جرمانے میں راحت، ویٹرنری اور پسماندہ طبقہ کے طلبہ کیلئے گزارہ بھتہ میں اضافہ۔

Chief Minister Devendra Fadnavis presided over the cabinet meeting held on Wednesday. Photo: INN
بدھ کو منعقد ہونے والی کابینی میٹنگ کی صدارت وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس نے کی۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کی صدارت اور نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سونیترا پوار کی موجودگی میںبدھ کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں۱۲؍ اہم فیصلے کیے گئے۔جس میں کئی ریاستی وزراء اورمختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ اس کابینی اجلاس میں گاڑی مالکان کو زیر التوا جرمانوں میں۲۰؍ فیصد تک رعایت، طلبہ کے گزارہ بھتے میں اضافہ اور ناگپور میں۶۴۴؍ کروڑ روپے کی لاگت سے بین الاقوامی زرعی سہولت مرکز قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
(۱)  ویٹرنری کورس کے آخری سال میں زیر تعلیم طلبہ کے انٹرن شپ بھتے میں اضافہ کیا جائے گا۔ مہاراشٹر اینیمل اینڈ فشریز سائنس یونیورسٹی کے تحت ویٹرنری کورس کرنے والے طلبہ کو بڑی راحت ملے گی۔
(۲)گاڑیوں کے جرمانوں کی ادائیگی کے لئے ’مہاراشٹر ٹریفک پولیس چالان ابھے یوجنا۲۰۲۶ء‘ نافذ کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت زیر التوا چالان کی رقم پر ایک مرتبہ کیلئے۲۰؍  فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ گاڑی مالکان بقایا جرمانہ ادا کرکے اپنی گاڑی کو جرمانوں سے پاک کروا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ: وسط مدتی انتخابات میں جین زی امیدواروں کی تاریخ ساز کامیابی

(۳) پسماندہ طبقات کے طلبہ کے گزارہ بھتے میں اضافہ: ہاسٹل میں رہنے والے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، خانہ بدوش قبائل، ڈی نوٹیفائیڈ قبائل اور خصوصی پسماندہ طبقات کے طلبہ کو بڑی راحت دی گئی ہے۔ طلبہ کو ملنے والے گزارہ بھتے میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔
(۴)  پال گھر ضلع میں تین گرام نیائے عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔یہ عدالتیں تلاسری، موکھاڑا اور وکرم گڑھ میں قائم کی جائیں گی۔ ان عدالتوں کے لیے پانچ، پانچ کے حساب سے مجموعی طور پر 15 متعلقہ عہدوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے لیے ضروری اخراجات کی فراہمی کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
(۵) ناندیڑ ضلع کے مکھڑ میں سینئر سطح کی دیوانی عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں  بڈگاؤں-تروڑی نگر پنچایت کو زمین،گوندیا میں مکانات کے لیے دی گئی زمینوں کی مفت تبدیلی، سدھی ونائک مندر ٹرسٹ کو اسٹامپ ڈیوٹی سے چھوٹ،حیدرآباد (سندھ) نیشنل کالجیٹ یونیورسٹی کے قوانین میں تبدیلی،ڈاکٹر پنجاب راؤ دیشمکھ زرعی یونیورسٹی کے ناگپور واقع زرعی کالج کی دبھا میں موجود زمین پر بین الاقوامی زرعی سہولت مرکز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔کوآپریٹیو اداروں پر ایڈمنسٹریٹر مقرر نہ کرنے کا فیصلہ اور بڑی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ڈائریکٹر بورڈ میں پانچ ارکان کی تقرری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK