Inquilab Logo

سلمان خان، ساجد ناڈیاڈوالا اور اے آر مروگاداس کے ساتھ فلم کریں گے

Updated: March 12, 2024, 3:15 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سلمان کی یہ فلم ۲۰۲۵ء میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی جو فلم ’’ کک‘‘ کا سیکول ہوگی۔ اس فلم کی ہدایت کاری اے آر مروگاداس کریں گے۔

Salman Khan and Sajid Nadiadwala. Photo: INN
سلمان خان اور ساجد ناڈیاڈوالا۔ تصویر : آئی این این

سلمان خان فلم ’’کک‘‘ کے ہدایتکار ساجد ناڈیا ڈوالا اور فلمساز اے آر مروگاداس کے ساتھ جلد ہی ایک فلم میں ساتھ کام کریں گے جو ۲۰۲۵ء میں عید پر ریلیز ہوگی۔ سلمان خان نے منگل کو اس کا اعلان ’ایکس‘ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ’’ایک بہت ہی دلچسپ فلم کیلئے غیر معمولی صلاحیت والے اے آر مروگاداس اور میرے دوست ساجد ناڈیاڈ والا کے ساتھ اشتراک کرنے پر خوشی ہوئی۔ یہ اشتراک خاص ہے اور میں آپ کے پیار اور دعاؤں کا منتظر ہوں۔‘‘


ساجد ناڈیاڈ والا جنہیں باغی، ہیروپنتی اور کک جیسی کامیاب فلموں کے لئے جانا جاتا ہے نے ایکس پر لکھا کہ ’’اب تک کی بہترین فلم۔ ہم اپنے سلمان خان کے ساتھ دیرنیہ تعلق کو جاری رکھنے اور بہترین ہدایت کار اے آر مروگاداس کے ساتھ سنیما کی شاندار ٹیم بنائی ہے۔‘‘


سلمان خان نے ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ ’مجھ سے شادی کرو گی‘ ،’جڑواں‘، اور ’کک‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK