بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کامیڈین کپِل شرما کے مشہور چیٹ شو’دی گریٹ انڈین کپِل شو سیزن۳؍‘کے پہلےمہمان بن سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 28, 2025, 10:50 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کامیڈین کپِل شرما کے مشہور چیٹ شو’دی گریٹ انڈین کپِل شو سیزن۳؍‘کے پہلےمہمان بن سکتے ہیں۔
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کامیڈین کپِل شرما کے مشہور چیٹ شو’دی گریٹ انڈین کپِل شو سیزن۳؍‘کے پہلےمہمان بن سکتے ہیں۔ کپِل شرما اپنے شو دی گریٹ انڈین کپِل شو کے تیسرے سیزن کے ساتھ نیٹ فلکس پرواپسی کرنےجا رہے ہیں۔ شو کی واپسی کے اعلان سے شو کے مداح کافی پرجوش ہیں۔ دی گریٹ انڈین کپِل شو کے تیسرے سیزن کا پریمئر۲۱؍ جون کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔ دی گریٹ انڈین کپِل شو کے پہلے سیزن میں عامر خان، رنبیر کپور، وکی کوشل، کارتک آرین، دلجیت دوسانجھ سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ دوسرے سیزن میں عالیہ بھٹ، کرن جوہر، جونیئر این ٹی آر، سیف علی خان، جھانوی کپور، کرینہ کپور، کرشمہ کپور، کریتی سینن اور ورون دھون سمیت دیگر شامل تھے۔ کپِل شرما نے کہا کہ وہ دی گریٹ انڈین کپِل شو کے نئے سیزن کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا’’نیٹ فلکس پر ایک اور سیزن کے لیے واپس آنا واقعی اچھامحسوس ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد کریئر، زندگی کے انتخاب، خاندان، محبت کے بارے میں متنوع گفتگو کو ظاہر کرناہے اور ہر کسی تک پہنچنے کے لیے کامیڈی کو بطور ذریعہ استعمال کرنا ہے۔