بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی وار ڈرامہ فلم’’ماتر بھومی‘‘ جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، جس کے لیے فینز کافی پرجوش ہیں۔ اسی دوران فلم کا رومانوی گانا ’’میرا جی نہیں بھرا‘‘ جمعہ ۱۰؍ اپریل کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 10, 2026, 7:03 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی وار ڈرامہ فلم’’ماتر بھومی‘‘ جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، جس کے لیے فینز کافی پرجوش ہیں۔ اسی دوران فلم کا رومانوی گانا ’’میرا جی نہیں بھرا‘‘ جمعہ ۱۰؍ اپریل کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی وار ڈرامہ فلم’’ماتر بھومی‘‘ (Maatrubhumi) جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، جس کے لیے فینز کافی پرجوش ہیں۔ اسی دوران فلم کا رومانوی گانا ’’میرا جی نہیں بھرا‘‘ (Mera Jee Nahi Bhara) جمعہ ۱۰؍ اپریل کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس گانے میں نئی جوڑی اداکار جین شا اور اداکارہ ابھشری سین کی خوبصورت کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔
سپر اسٹار سلمان خان نے ۱۰؍ اپریل، جمعہ کے روز اپنی آنے والی فلم‘ماتر بھومی: مے وار ریسٹ ان پیس (Maatrubhumi: May War Rest In Peace) کا نیا رومانوی گانا’’میرا جی نہیں بھرا‘‘ ریلیز کیا۔ اس گانے میں جین شا اور ابھشری سین کے درمیان دلکش کیمسٹری کو پیش کیا گیا ہے۔ سلمان نے اس گانے کی جھلک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے، جسے شریا گھوشال اور وشال مشرا نے اپنی آواز دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اعجاز خان کی سمئے رائنا کو دھمکی: کہا،مجھے کہیں بھی نظر نہیں آنا
اداکار جین شا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے ہی او ٹی ٹی سیریز ’’فیرے‘‘، ’’کلاس‘‘ اور’’اسٹرینج سٹی‘‘میں اپنی مضبوط اداکاری سے ناظرین کا دل جیت چکے ہیں۔ یہ تمام او ٹی ٹی پروجیکٹس سلمان خان کی پروڈکشن میں بنے تھے۔ دوسری جانب اداکارہ ابھشری سین اس فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔ یہ گانا نہ صرف’’ماتر بھومی‘‘ کے رومانوی پہلو کو اجاگر کرتا ہے بلکہ مشکل حالات میں بھی محبت اور انسانیت کو برقرار رکھنے کا پیغام بھی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایل ایس جی کے خلاف ملی شکست کو کے کے آر کے لیے برداشت کرنا مشکل ہوگا: محمد کیف
فلم کب ریلیز ہوگی؟
اپوروا لاکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’ماتر بھومی‘‘ ۱۵؍ مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ پہلے اس کی ریلیز تاریخ ۱۷؍ اپریل مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اس میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔