Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان ’’گلوان ویلی تنازع ۲۰۲۰ء‘‘ پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے

Updated: May 01, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

’’سکندر‘‘ کے فلاپ ہونے کے بعد سلمان خان اپروا لاکھیا کی اگلی فلم ’’گنگا رام‘‘ میں نظر آئیں گے جوناول ’’انڈیاز موسٹ فیئرلیس۳‘‘ پر مبنی ہے۔ اپروا لاکھیا نے ناول کےحقوق خرید لئے ہیں۔

Bollywood actor Salman Khan. Photo: INN
بالی ووڈ اداکار سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

ایک رپورٹ کے مطابق ’’سلمان خان نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سننے کے بعد انہیں یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ وہ بہترین فلموں کا انتخاب کریں گے۔ اب ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’سلمان خان ’’گلوان ویلی تنازع ۲۰۲۰ء‘‘ پر مبنی ایک فلم میں فوجی آفیسر کا کردار ادا کرنے کے تعلق سے بات چیت کر رہے ہیں۔ فلم کی اسکرپٹ ناول ’’انڈیاز موسٹ فیئرلیس ۳‘‘ پر مبنی ہے جس کے حقوق فلمساز اپروا لاکھیا نے خرید لئے ہیں۔

فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بالی ووڈہنگامہ نے اپنے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’جورڈی پٹیل (سلمان خان کے منیجر) نے سلمان خان کا تعارف اپروا لاکھیا سے کروایا ہے اور اس کے بعد ہی دونوں اسکرپٹ کے تعلق سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اپروا نے ناول ’’انڈیا موسٹ فیئرلیس ۳‘‘ کے حقوق خرید لئے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ یہ خیال شیئر کیا تھا۔ سلمان خان کو اس ناول کے خیالات پسند آئے تھے اور وہ اس فلم میں گلوکاری کرنے کا فیصلہ بھی کر رہے ہیں۔‘‘ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’سلمان خان ’’گلوان ویلی تنازع ۲۰۲۰ء‘‘ پر مبنی فلم میں فوجی آفیسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ یہ ’’سکندر‘‘ کے بعد ان کا اگلا پروجیکٹ ہے۔ فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء کے اواخر میں شروع ہوگی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے مشہور پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

رپورٹ کے مطابق ’’سلمان خان کو کبیر خان اور علی عباس ظفر نے بھی فلموں کی پیشکش کی ہے لیکن انہوں نے اپروا لاکھیا کی اسکرپٹ پرغور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلمان خان ایسے شخص کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے جس کے ساتھ انہوں نے کبھی شراکت داری نہ کی ہو۔ سلمان خان فلم میں کلیدی کردار نبھائیں گے۔ مزید برآں اس فلم میں مزید ۴؍ باصلاحیت اداکار بھی نظرآئیں گے۔‘‘

’’گلوان ویلی تنازع‘‘
’’گلوان ویلی ‘‘ ہندوستانی اور چینی فوج کے درمیان ہونے والا تنازع ہے جو ۲۰۲۰ء کو پیش آیا تھا۔ اس تنازع کے نتیجے میں تقریباً ۲۰؍ ہندوستانی اور ۴۵؍ چینی فوجی شہید ہوئے تھے۔ 
کام کے محاذ پر اپروا لاکھیا نے اب تک ۶؍ بالی ووڈ فلموں کی ہدایتکاری کی ہے جن میں سے صرف ۳؍ فلموں نے ہی باکس آفس پر بہترین کاروبار کیا ہے۔ ان فلموں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

یہ بھی پڑھئے: پنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز ’’کریمنل جسٹس‘‘ سیزن ۴، ۲۲؍ مئی کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی

’’ممبئی سے آیا میرادوست‘‘ (۲۰۰۳ء)۔ ۴۸ء۲؍ کروڑروپے کی کمائی کی (باکس آفس پر فلاپ)
’’ایک اجنبی‘‘ ۔ ۶ء ۹۳؍ کروڑ روپے کی کمائی کی، (باکس آفس پرفلاپ)
’’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا‘‘ (۲۰۰۷ء)۔ ۲۹ء ۷۲؍ کروڑ روپے کی کمائی کی (باکس آفس پرکچھ حد تک ہٹ)
’’مشن استنبول‘‘(۲۰۰۸ء)، ۶ء ۳۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا، (باکس آفس پرفلاپ)
’’زنجیر‘‘ (۲۰۱۳ء)، ۱۳ء ۰۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا (باکس آفس پر فلاپ)
’’حسینہ پرکار‘‘ ،۶ء ۶۱؍ کرور روپے کا کاروبار کیا، (باکس آفس پر فلاپ)

علاوہ ازیں ان ۶؍ فلموں کے علاوہ انہوں نے ’’زنجیر‘‘ کے تیلگو ورژن کی ہدایتکاری بھی کی تھی جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔حالیہ برسوں میں اپروا لاکھیا نے ویب سیریز ’’کریک ڈاؤن‘‘کے صرف ۲؍ سیزن کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے جوجیوہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوچکی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK