Inquilab Logo

سنجے دت اورٹائیگر شروف ماسٹر بلاسٹر میں کام کریں گے

Updated: September 24, 2023, 9:47 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ٹائیگر شروف فلم ماسٹر بلاسٹر میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ فلمساز فیروز اے ناڈیاڈوالا فلم ماسٹر بلاسٹر بنانے جارہے ہیں۔

Sanjay Dutt. Photo. INN
سنجے دت۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ٹائیگر شروف فلم ماسٹر بلاسٹر میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ فلمساز فیروز اے ناڈیاڈوالا فلم ماسٹر بلاسٹر بنانے جارہے ہیں۔ اس فلم میں سنجے دت اور ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کے ذریعے سنجے اور ٹائیگر پہلی بار اسکرین اسپیس شیئر کرنے جارہے ہیں ۔ماسٹر بلاسٹر ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے۔ فلم کی شوٹنگ ہانگ کانگ، مکاؤ اور چین میں بڑے پیمانے پر کی جائے گی، جس میں لاس اینجلس اور چین کے تکنیکی عملے شامل ہیں ۔فلم ماسٹر بلاسٹرکے ستاروں کو مارشل آرٹس کی سخت تربیت لینا ہوگی۔ اس میں ہاتھ سے لڑائی اور لڑنے کےقدیم طریقےسیکھنا شامل ہے۔ ستاروں کی یہ تربیت شاولن مونکس کی نگرانی میں ہوگی۔
 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK